سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد کے متعدد افسران اور ماہرین اس ملک کےصوبہ المہرہ کے الغیضه ہوائی اڈے میں داخل ہوئے ہیں۔
البوابہ الاخباریہ الیمنیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افسران کا ایک نیا گروپ مشرقی یمن کے صوبہ المہرہ میں داخل ہوا ہے، ذرائع نے بتایا کہ صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد کے متعدد افسران اور ماہرین سعودی اماراتی اتحادی افواج کے ایک فوجی طیارے میں الغیضه کے ہوائی اڈے میں داخل ہوئے۔
یادرہے کہ ایسا اس وقت ہوا جب متحدہ عرب امارات کی جانب سے داعش کے عناصر کو صوبے میں بھیجنے کے بعد سعودی اتحاد کے صوبہ المہرہ کو نشانہ بنانے کے نئے منصوبے کی نقاب کشائی کی گئی،متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل صیہونی فوجیوں کو جنوبی یمن کے اسٹریٹجک جزیرے سقطری میں بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت سعودی اتحاد کی مدد سے یمن کی جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور یمن میں فوجی موجودگی کی خواہاں ہے تاکہ یمنی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ کچلا جاسکےنیز انھیں یمنی میزائلوں سے شدید خوف محسوس ہوتا ہے جس کا صیہونی حکام متعدد بار اعتراف کر چکے ہیں، انھوں نے کہا کہ جو میزائل دبئی پہنچ سکتے ہیں وہ تل ابیب بھی پہنچ سکتے ہیں۔