بھارتی ریاست بہار میں ایک بینک نے حجاب کر کے آنے والی خاتون کواس کے اپنے ہی اکاؤنٹ سے کیش دینے سے انکار کردیا جو اس ملک کے مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کی واضح مثال ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا،جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ پورے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاست بہارکے ایک بینک میں کیشئیرنے حجاب پہننے والی خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا،کیشئیرنے خاتون سے کیش حاصل کرنے کے لئے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا جب انھوں نے نہیں اتارا تو انھیں کیش دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد باحجاب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے سے روک دیا گیا۔
باحجاب خاتون کے حجاب اتارنے سے انکارکرنے کے بعد خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پربینک کوانہیں رقم دینے پرمجبورہونا پڑا،یادرہے کہ بھارت میں ہندوانتہاپسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلارہے ہیں جبکہ کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے، تاہم ابھی تک اس کا کوئی فیسلہ نہیں ہوا ہے لیکن پھر بھی اس ریاست کے تعلیمی ادارے مسلمان باحجاب طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا صیہونیوں سے وعدہ
ستمبر
ترکی کی بیت المقدس کے ساتھ غداری
اکتوبر
کیا غزہ کی جنگ ختم ہو چکی ہے؟ اسرائیلی تجزیہ کار کی زبانی
مئی
صیہونیوں کا جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کے بارے میں اہم اعتراف
جون
متحدہ عرب امارات میں ہندو پاک کے وزراء خارجہ کی ملاقات ہوسکتی
اپریل
سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 205 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
اکتوبر
غزہ مظالم کی سنسر شپ کے خلاف احتجاج؛ لندن میں بی بی سی کی عمارت کے سامنے سینکڑوں افراد جمع ہیں
مئی
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی صیہونیوں کو وارننگ
جون