سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو روکنے کے لیے خیرسگالی کانفرانسیں منعقد کرنے کے لیے ایک قرارد پاس کی۔
جمعیت علمائے ہند نے ریاست اتر پردیش کے سہارنپور ضلع کے دیوبند قصبے میں اپنی دو روزہ سالانہ کانفرنس کے پہلے دن کچھ اہم قراردادیں منظور کیں، جن میں ملک میں اسلام کے تئیں خوف کی فضا پیدا کرنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں خیر سگالی کانفرنسوں کے انعقاد اور اسلاموفوبیا کو روکنے کی قرارداد کی منظوری شامل ہیں۔
جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کی صدارت میں شروع ہونے والی کانفرنس میں ‘سدبھاونا منچ‘ کے قیام اور ملک میں ‘اسلاموفوبیا’ کو روکنے کے لیے قراردادیں منظور کی گئیں، کانفرنس کے پہلے دن تنظیم کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے مطابق ’سدبھاونا منچ ‘ کی تشکیل کا مقصد ملک بھر میں 10 ہزار مقامات پر’ سدبھاونا سنسد‘ کا انعقاد کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے مختلف بہانوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے باعث مسلم معاشرے میں روز بروز عدم تحفط کا احساس بڑھتا جا رہا ہے جبکہ ہندوستان کی اپوزیشن جماعتیں بھی حکمراں جماعت بی جے پی پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے نیز انتہاپسندی پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
21 ویں صدی میں امریکی تسلط کے زوال کی 5 نشانیاں
اگست
امریکی ہسپتالوں میں کورونا کا شکار بچوں کی تعداد کا ریکارڈ قائم
جنوری
پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ
جنوری
اسرائیل نے جنیوا کنونشن کے خلاف طاقت کے ذریعے زمین چھین لی
فروری
رانا ثنا اللہ کا 17 مئی کے بعد عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ
مئی
وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر افغانستان کے مسائل کو اجاگر کریں گے
اپریل
آرمی چیف نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
جولائی
فلسطینیوں کی قید میں موجود صیہونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
جنوری