سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے خلاف روسی فوجی کاروائی شروع ہونے کے بعد اس ملک کے خلاف میڈیا پروپگنڈوں پر ایک ارب ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے انٹرنیٹ کے سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ یکاترینا میزولینا کا کہنا ہے کہ 24 فروری کو جب سے روس نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہوا تب سے لے کر اب تک 1 ارب ڈالر خرچ کرکے 5.4 ملین جعلی خبریں اور غلط اطلاعات منتشر کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مغربی حکومتوں نے روس کے خلاف کمپین شروع کیا تھی جس کا خرچہ 24 فروری سے 12 اپریل تک تقریبا 1 ارب ڈالر تک ہو گیا ہے، دوسرے الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ مغربی حکومتوں نے روس کے خلاف جعلی خبریں شائع کرنے کے لئے روزانہ 21 ملین ڈالر یعنی دو ارب روبل سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔
روس کے انٹرنیٹ ادارے کے سربراہ نے کسی خاص ملک کی جانب اشارہ نہیں کیا لیکن روسی حکام نے بارہا مغربی حکام اور میڈیا پر روس کے بارے میں جعلی اور جھوٹی خبریں شائع کرنے الزام عائد کیا ہے۔
کچھ مغربی ذرائع نے یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریش کے آغاز سے ہی ایک بڑا بجٹ یوکرین کے بارے میں غلط خبریں شائع کرنے سے مخصوص کر دیا ہے جس میں برطانیہ کے سرکاری چینل بی بی سی کا نام بھی لیا جا سکتا ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے بی بی سی کا بجٹ بڑھا دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لوڈ شیڈنگ کے متعلق وزیر توانائی کا بڑا بیان
جولائی
توشہ خانہ 2 کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر
ستمبر
ٹک ٹاکرز کو جاہل، بدتمیز کہنے پر فیصل قریشی کا وضاحتی بیان
جولائی
عراق کے شمال سے جنوب تک ترکی کی جارحیت سے ناراض ہیں: فواد حسین
جولائی
سینیٹ اجلاس کی کہانی
مئی
بھارت نے کراچی بندرگاہ پر حملے کیلئے جنگی بیڑہ تعینات کردیا، برطانوی اخبار کا دعوی
مئی
ستمبر
دنیا میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ترقی ممکن ہوئی ، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے کیمپس پورے ملک میں ہونے چاہئیں ،نگران وزیراعظم کاخطاب
دسمبر