ہمارا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا ہے: روس

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوجی دستوں کا ہدف اس ملک کو غیر مسلح کرنا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو یوکرین کے بحران پر اپنا تازہ ترین موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہمارا مقصد یوکرین کو غیر مسلح کرنا ہے جبکہ یوکرین میں روسی خصوصی فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے

انہوں نے کہا کہ چونکہ نیٹو روس کی سرحدوں کے قریب پہنچ رہا تھا، اس لیے ہمارے پاس یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا،رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے مزید کہاکہ کیف کے قریب روسی افواج کی موجودگی کا یوکرین پر قبضے کے ارادے سے کوئی تعلق نہیں،تاہم یوکرین میں خصوصی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئےزور دیاکہ مغرب اور عالمی برادری نے ڈونیٹسک پر مسلسل میزائل حملوں کا نوٹس نہیں لیا، گویا سرے سے وہاں کچھ ہوا ہی نہیں تھا، پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہم نے کیف حکومت سے اپنی افواج کو ڈونباس سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس کے حکام نے اس کی مخالفت کی۔

مغربی پابندیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس پابندیوں کا سخت جواب دے رہا ہےجبکہ روس کے خلاف پابندیوں نے عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

نجی شعبے کے تعاون سے دیہات وانڈسٹریزکو گیس فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری

🗓️ 21 ستمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے نجی شعبے کے تعاون سے

آزاد فلسطی ریاست کے قیام کے لیے عالمی تحریک؛ صیہونیت اسٹریٹجک تنہائی میں

🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کی

پی پی پی محنت کشوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف دلوانے کے لئے میدان میں کھڑی ہے

🗓️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری

کیا اردگان ترکی میں صدر رہیں گے؟

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں انتخابات پر بحث ایک بار پھر گرم

شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل

🗓️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے

یمنی ہمارے 70000 افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:امریکہ

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے نے دعویٰ

سعد رضوی کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا رد عمل سامنے آگیا

🗓️ 4 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں ) لاہورہائی کورٹ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے

کیا ترکی اور اسرائیل شام میں شامل ہوں گے؟

🗓️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قریبی بعض اشاعتوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے