?️
سچ خبریں:عراق کی عوام تنظیم الحشد الشعبی کے نائب سربراہ نے فاتح کمانڈروں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس اور جنرل سلیمانی کے قاتل اپنے جرم کے نتائج سے کبھی نہیں بچ سکتے۔
ابو فدک کے نام سے مشہور شہید ابو مہدی المہندس کے جانشین عبدالعزیز المحمداوی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس ہمیشہ خطے میں دہشت گردی اور تکفیری عناصر کے خلاف برسرپیکار رہے۔
مزاحمت اور فتح کے کمانڈروں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر تہران کی نماز جمعہ میں خطاب کے دوران انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہید سلیمانی دن رات داعش کے خلاف لڑ رہے تھے، کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی بہادری مثالی تھی۔
الحشد الشعبی کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی مزاحمت کے پورے محور میں ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے اور داعش کے خلاف جنگ نے ان کا ذہن یمن اور مزاحمت کے محور کے دیگر حصوں سے نہیں ہٹایا۔
ابو فدک نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا جس سے ٹرمپ اور صیہونی کبھی بھی فرار نہیں ہوسکتے، ہم ہر جگہ ان کی تلاش میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
صرف ’نہ‘ کہنے پر قتل، شوبز شخصیات کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر شدید ردعمل
?️ 5 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف
جون
ہم تابوت میں نہیں بلکہ زندہ لوٹنا چاہتے ہیں: صہیونی قیدی
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی القسام بٹالین نے غزہ میں
مارچ
عدالتی حکم کے باوجود تاحال ٹوئٹر سروس بحال نہ ہوسکی
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو 5 دن گزر
فروری
این سی او سی کو آج بند کردیا جائے گا:اسد عمر
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی
مارچ
حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے صیہونی حکومت کے منصوبے کیا ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے
دسمبر
مالیاتی پیکج اور جرمن فوجی اخراجات میں اضافے پر معاہدہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: Stern ہفتہ وار کے مطابق، یونائیٹڈ کرسچن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹیاں،
مارچ
تبلیغی مراکز پر پابندی کا معاملہ، بھارتی عدالت نے مودی حکومت کو ذلیل و رسوا کردیا
?️ 14 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی عدالت نے تبلیغی مراکز پر پباندی کے
اپریل
یوکرین نے جنگ کے خاتمے کے لیے چین سے واضح کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ یرمک نے کہا کہ یوکرین
مارچ