سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ رات کی کارروائی کے دوران یمنی فوج نے سعودی علاقے میں کنگ خالد ایئرپورٹ اور ریاض میں وزارت دفاع سمیت متعدد اہداف کو بیلسٹک میزائلوں اور 25 حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں سعودی عرب کے خلاف جوابی فوجی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی مسلح افواج نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی طرف سے سعودی ،اماراتی اور امریکی حملوں اور یمن کے محاصرے کے جواب میں سعودی عرب میں منفرد اور بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ اس آپریشن میں سعودی دارالحکومت ریاض، جدہ، الطائف، جیران، نجران اور عسیر میں اہم اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، سریع نے کہا کہ آپریشن میں کئی بیلسٹک میزائل اور 25 طویل فاصلے تک مار کرنے والے جارحانہ ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ اس کارروائی میں چھ صماد 3 یو اے وی اور متعدد ذوالفقار میزائلوں کے ذریعہ سعود وزارت دفاع اور کنگ خالد ایئرپورٹ نیز ریاض میں دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے طائف میں کنگ فہد ایئر بیس اور جدہ میں آرامکو آئل کمپنی کو چھ صمد 2 اور صمد 3 یو اے وی سے نشانہ بنایاجبکہ ابہا، جیزان اور عسیر (جنوب مغربی سعودی عرب) کے علاقوں میں بھی فوجی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے پانچ صماد 1 اور صماد 2 ڈرون استعمال کیے گئے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمنی فوج نے ابہا، جیزان اور نجران کے آٹھ اہم علاقوں کو آٹھ قاصف 2K UAVs اور بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
مشہور خبریں۔
داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ
اگست
امریکی اتحاد نے عین الاسد پر ڈرون حملے کی تصدیق کر دی
اپریل
فرانس کے اسلام دشمنانہ مؤقف پر تنقید مہنگی پڑ گئی،پیرس میں پاکستانی سفیر کی طلبی
فروری
ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی
دسمبر
حماس کے رہنماؤں کے خلاف صیہونی قاتل دستے سرگرم
مئی
عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
جنوری
مقبوضہ فلسطین سے سرمایہ داروں کا فرار اور اسرائیل کے خاتمے کی وارننگ
فروری
سرینگر: میرواعظ کی نظر بندی اور انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت
جنوری