?️
سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے اجازت نامے کے ساتھ اسٹاک ہوم میں ایک ریلی نکالنی تھی، کہا کہ میرا توریت اور بائبل کو جلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں تو صرف قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرنا چاہتا تھا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں صہیونی سفارت خانے کی عمارت کے باہر توریت اور بائبل کے نسخے جلانے کی دھمکی دینے والے شخص احمد الف نے اعلان کیا کہ انہوں نے دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق وہ عیسائیوں اور یہودیوں کی مقدس کتابوں کی بے حرمتی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈش عوام کی اکثریت قرآن پاک کی بے حرمتی پر پابندی کی خواہاں
رپورٹ کے مطابق اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ سویڈش حکام نے انہیں اس سلسلے میں 3 افراد کا اجتماع منعقد کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم ان کا کوئی کتاب جلانے کا ارادہ نہیں تھا۔
ڈوئچے ویلے کے مطابق انہوں نے لائٹر کو زمین پر پھینک دیا اور توریت اور بائبل کی بے حرمتی کرنے کے لیے وہاں آنے والوں سے کہا کہ میں نے کبھی کسی مقدس کتاب کو جلانے کا نہیں سوچا، میں مسلمان ہوں، ہم مقدس کتابوں کو نہیں جلاتے۔
شامی نژاد اس 32 سالہ شخص نے اس بات پر زور دیا کہ اس احتجاج کا بنیادی مقصد اظہار رائے کی آزادی کے حق کے استعمال اور دیگر نسل پرست گروہوں کی توہین کے درمیان فرق کو اجاگر کرنا تھا۔
جیو نیوز کے مطابق آج کے اجتماع کے منتظم احمد الف نے واضح کیا کہ ان کا مقصد مقدس کتابوں کو جلانا نہیں بلکہ ان لوگوں کی مذمت کرنا ہے جنہوں نے حال ہی میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی ہے۔
اپنے آج کے عمل کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرآن کو جلانے والے لوگوں کا جواب ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے کی حدود ہیں جن پر غور کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عراقی سیاستداں کی اسلامی ممالک کو سویڈن کے بارے میں تجویز
میں یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے، ہم ایک معاشرے میں رہتے ہیں، اگر میں توریت، بائبل یا کوئی دوسری مقدس کتاب جلاؤں تو یہاں جنگ ہو گی جبکہ میں جو دکھانا چاہتا تھا وہ یہ ہے کہ ایسا کرنا صحیح نہیں ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی، تاہم اس ملک کی حکومت نے بہت دیر سے اس اقدام کی مذمت کی اور اسے اسلامو فوبیا قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی قیدی کا نتن یاہو سے خطاب
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران قسام بریگیڈز نے متعدد ویڈیوز جاری
مئی
امیر قطر: اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: قطر کے امیر نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور
اکتوبر
دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مرکز کہاں ہے؟
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ویب سائٹ نے سویڈن اور مقبوضہ فلسطین کے
جولائی
معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش
دسمبر
امیتابھ بچن بھارتی ٹیم کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے
?️ 7 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی مینز
نومبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کروانے کے لیے تیار ہوں؛مقتدی صدر کا اعلان
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے رہنما نے سعودی عرب اور ایران
جنوری
کولمبیا کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب
مئی
کیا لبنان اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کو تیار ہے؟
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نے اسرائیلی زمینی حملے کو بعید
ستمبر