?️
سچ خبریں:سعودی شاہی دربار سے وابستہ متعدد افسروں اور افراد کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں سعودی شاہی دربار سے وابستہ متعدد افسران اور عملے کو گرفتار کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق رائل گارڈز کے 3 افسران بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث تھے اور ان پر الزام ہےکہ انھوں نے اپنے اثر و رسوخ اور مقام کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے اندر اور باہر رئیل اسٹیٹ کی خرید و فروخت کے عمل میں حصہ لے کر غیر قانونی جائیداد حاصل کی ہے جس میں 400 ملین سعودی ریال کا غبن بھی شامل ہے۔
نیز ، شاہی دربار سے وابستہ ایک سابق ملازم نے اس سیکشن سے متعلق جائیداد کے معاملات اور لائسنس سازی میں مالی اور انتظامی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے،یادرہے کہ کچھ ماہ قبل بھی سعودی ٹیلی ویژن نے اعلان کیا تھا کہ بدعنوانی کے الزام میں سعودی فوجی عہدیداروں اور افسران کے ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے،سعودی کارکنوں کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں سعودی پارلیمنٹ کے ممبر اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی عیسیٰ الغیث بھی شامل ہیں، اس خبر کے بعد سعودی کارکنوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کی ضرورت کے بارے میں الغیث کے بیان کو دوبارہ شائع کیا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن اردن کے بجائے اسرائیل کیوں آرہے ہیں؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ اردن منسوخ کردیا گیا
اکتوبر
ایران کے اسلامی انقلاب نے ثابت کر دیا کہ امریکہ کی ناک خاک میں رگڑنا ممکن ہے
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب سے پہلے ایران خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ
فروری
سعودی ولی عہد کی عمان کے قریب آنے کی خبر
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: بلومبرگ نیوز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ
دسمبر
پیٹرول ڈیلرز نے حکومتی عہدیداران کے پمپ سیل کرنے کے اختیارات کی مخالفت کردی
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم
مئی
مریم نواز بھی بیماری کو بہانہ کر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں: شبلی فراز
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے
فروری
ٹرمپ کی نظر امریکی تاریخ کا سب سے بُرا صدر
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرٹرمپ نے ریاست جارجیا میں اپنی ایک تقریر
جون
مداحوں نے سائرہ یوسف کو حسیناؤں کی ملکہ قرار دے دیا
?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل
مئی
غزہ کی طبی امداد بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
جنوری