?️
سچ خبریں:ترک صدر کا کہنا ہے کہ انقرہ شامی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اس ملک کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر شامی مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے لیے انقرہ کی تیاری کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ ترکی پہلے ہی 450000 شامی مہاجرین کو اس ملک میں واپس کر چکا ہے اوراب اردگان نے انقرہ سے مزید ایک ملین مہاجرین کی واپسی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے،اردگان نے اس مسئلے کے بارے میں کہا: پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے روڈ میپ اور منصوبہ جلد تیار کیا جائے گا نیز وہ کتنی جلدی واپس آتے ہیں اس کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے،ہمارے پاس ایک ملین پناہ گزینوں کی واپسی کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ شامی پناہ گزینوں کا مسئلہ ترکی کی سیاست کا ہمیشہ سے ایک گرما گرم موضوع رہا ہے اور اس سال صدارتی انتخابی مہم میں اس کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا، خاص طور پر حزب اختلاف کی جماعت کے امیدوار کمال قلیچدار اوغلو کی انتخابی مہم میں۔، انہوں نے کہا اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو ترکی ایک سال کے اندر تمام سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو الوداع کہہ دے گا۔
قلیچدار نے شامی حکومت کے ساتھ انقرہ کے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں شامی پناہ گزینوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے دمشق کے ساتھ مشترکہ معاہدہ ، ترک کمپنیوں کے ذریعے شام کی تعمیر نو اور اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے فنڈز کے استعمال کے لیے مشترکہ اقدامات شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی
مارچ
شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شوکت فیاض احمد ترین نے وزیر خزانہ اور سینیٹر
اپریل
ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں مظاہرین پر شیلنگ کی مذمت، سندھ بھر میں دھرنوں کا اعلان
?️ 31 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کراچی کی
دسمبر
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے
?️ 26 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
مارچ
پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ
?️ 13 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے
جون
فواد چوہدری نے پنجاب کے کسانوں کو مبارک باد دی
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
مئی
تل ابیب کو مٹی میں ملا دو؛انگریزی زبان صارفین کا ایران سے مطالبہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
جون
درحقیقت الیکشن کامطلب ہی خفیہ بیلٹ ہے، منصور عثمان
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) منصور عثمان جو کہ پاکستان بار کونسل کے
فروری