ہم شام میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہیں:یو اے ای

شام

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا ذکی نصیبہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شام میں استحکام اور ترقی کے نئے دور میں داخل ہونے کا وقت آگیا ہے۔

شام کے الوطن اخبار نے اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا ذکی نصیبہ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات شام میں غیر ملکی مداخلتوں کی مخالفت کرتا ہے اور اس ملک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

اس اماراتی نمائندے نے حلب کے ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملوں کی بھی شدید مذمت کی جس سے اس ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا، دریں اثنا، دمشق اور ابوظہبی کے درمیان تعلقات میں بہتری کے سائے میں، شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں داخل ہوئے۔

یاد رہے کہ بشار اسد اپنی اہلیہ اسماء اسد کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچے جہاں امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان نے ان کا استقبال کیا نیز شامی صدر اسد کا طیارہ جب متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو کئی اماراتی لڑاکا طیارے ان کے استقبال کے لیے گئے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے اعلیٰ سفارتی مشیر کے مشیر انور قرقاش نے شامی صدر کے اس ملک کے دورے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک حقیقت پسندانہ پالیسی اپنانا جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقائی بحرانوں کا حل تلاش کرنے کے لیے عملی نقطہ نظر کی شکل میں عرب ممالک کے کردار پر زور دیتا ہے کیونکہ خطے کے پیچیدہ حالات کے لیے ایک عملی اور عقلی نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے جو ان عرب ممالک کی کوششوں کو پس پشت نہ ڈالے جو چیلنجوں کا سامنا کرنے اور بحرانوں نیز بغاوتوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کے سروں پر 2000 پاؤنڈ وزنی امریکی بم

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے امریکی ساختہ

امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:کراچی میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس میں متعدد ایرانی اور

فوج، سیاسی قیادت انسداد دہشت گردی پالیسی پر نظرثانی کیلئے متفق

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے

سندھ کے وزیر تعلیم کو بر طرف کرنے کا فیصلہ

?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام میں تیزی

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:نئے سال کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے

ہم جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے پابند ہیں پر غزہ کبھی نہیں چھوڑیں گے:حماس  

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کے جنگ

وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب

صیہونیوں کو چھوڑکر شیعوں کو قتل کرتے ہو:مقتدا صدر

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:  سائرون اتحاد کے سربراہ مقتدا صدر نے اپنے ٹویٹر پیج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے