ہم اپنے دفاع میں سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس

?️

سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیتھرین جین پیئر نے منگل کی صبح کہا کہ امریکی حکومت سعودی حکومت کو علاقائی اور عالمی سطح پر ایک اہم پارٹنر سمجھتی ہے۔

جین پیئر نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ سال سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی سرزمین کے دفاع میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

امریکی میڈیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھاصدر بائیڈن سعودی عرب کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اقدامات کے سلسلے میں ایک اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں۔

امریکی عہدیدار نے بائیڈن کے آئندہ دورہ ریاض کے بارے میں کہا کہ بائیڈن نے بارہا ایران اور دیگر خطرات کے خلاف اپنی سرزمین کے دفاع میں سعودی عرب کی حمایت کرنے کے ہمارے عزم پر زور دیا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سعودی عرب کو یمن کے ساتھ جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، جین پیئر نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے پرسکون دور میں سے ایک تھی اور اس نے ہزاروں جانیں بچائیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ اور ان کے ولی عہد نے یمن میں گزشتہ اپریل سے جنگ بندی کی توسیع کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بائیڈن کا اس سے قبل اس ماہ جون کے آخر میں سعودی عرب اور پھر مقبوضہ فلسطین جانا تھا، لیکن امریکی حکام نے کہا کہ یہ دورہ جولائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

26 نومبر کوآمرانہ رویہ اختیار کیا گیا، وزیرداخلہ مستعفی ہوجائیں، حافظ نعیم کا مطالبہ

?️ 29 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان

جمہوری اداروں کا احترام کریں، فیک نیوز پر توجہ نہ دیں، آرمی چیف

?️ 8 اکتوبر 2022کاکول: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوان کیڈٹس

بائیڈن پاگل ہیں یا بنتے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا انکشاف

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے دعویٰ کیا کہ امریکی

کرسمس کے موقع پر اکانومسٹ میگزین کے پراسرار سرورق کو ڈی کوڈ کیا گیا

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:  The Economist انگریزی میں ہفتہ وار عالمی اخبار جس کا

آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب

ایران ہم سے اتنا نہیں ڈرتا جیسا اسے ڈرنا چاہیے: سابق امریکی اہلکار

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:تین امریکی صدور کے سینئر مشیر رہ چکے ڈینس راس نے

وزیر اعظم عمران خان نے کیا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے

بلاول کی ناروے،چینی ہم منصب اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان سےملاقاتیں.

?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے