سچ خبریں:برطانوی فوج ایسےوقت میں افغانستان سے عام شہریوں کے انخلاء کے خاتمے کا اعلان کر رہی ہے جبکہ لندن حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے تقریبا 800 سے ایک ہزار افغان شہریو ں کو یہیں چھوڑنے کی توقع ہے۔
روئٹرزنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نک کارٹر کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج ہفتہ کو افغانستان سے شہریوں کا انخلا ختم کر دے گی اور اس طرح بہت سے افغان مہاجرین جو برطانیہ میں رہنے کے اہل ہیں، کوپیچھے چھوڑ جائیں گے۔ کارٹر کے مطابق برطانیہ کے پاس شہریوں کے انخلا کے لیے محدود تعداد میں پروازیں ہیں اور باقی پروازیں برطانوی فوجیوں کے انخلا کے لیے وقف ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برطانیہ نے 14500 سے زائد برطانوی شہریوں اور افغان مہاجرین کو کابل ایئر پورٹ سے نکالا ہے، تاہم لندن حکومت کے ساتھ کام کرنے والے والے 800 سے 1100 افغان شہریوں کے افغانستان سے جانے کی امید نہیں ہے، کابل ایئر پورٹ پر جمعرات کو ہونے والے بم دھماکوں کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بناء پرفرانس نے بھی انخلا ختم کر دیا، دریں اثنا تمام غیر ملکی افواج بشمول امریکیوں کو 31 اگست تک افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
دنیا کو امریکہ کے حیاتیاتی خطرات
جنوری
سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے:چینی وزارت خارجہ
مارچ
شہادت اور اسارت کو ورثہ میں پانے والا مجاہد
فروری
سی آئی اے چیف کی غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز
اکتوبر
صیہونی سپریم کورٹ بھی نیتن یاہو کے خلاف میدان میں
اگست
شہزاد اکبر کا شہباز شریف کو چیلنج
دسمبر
عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی
اکتوبر
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
اپریل