?️
سچ خبریں:کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم(او پی سی ڈبلیو) میں شامی نمائندے نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) شام پر دباؤ ڈالنے اور اس کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا ایک ذریعہ بن چکی ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی ممانعت تنظیم میں شام کی نمائندہ رانیا الرفاعی نے تنظیم کے نقطہ نظر اور دمشق کے بارے میں اس کی پالیسی کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق انہوں نے واضح کیاکہ حقیقت یہ ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم شام پر دباؤ ڈالنے اور اس کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا ایک ذریعہ بن چکی ہے۔
شامی عہدیدار نے واضح کیاکہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کا طریقہ کار ہر طرح کے پیشہ ورانہ اصولوں سے متصادم ہے، اس مسئلے کی وجہ سے یہ تنظیم اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا نہیں سکتی ہے، الرفاعی نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے آج ہم یہ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کی تحقیقاتی ٹیمیں اس تنظیم پر غلبہ حاصل کرنے والے ممالک کی خواہش کے مطابق اپنی رپورٹس تیار کررہی ہیں۔
کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں شامی نمائندے نے یہ بھی بتایا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) دمشق میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ہم پر عائد الزامات کو دہرا رہی ہے اور انھیں کو لے کر دمشق پر دباؤ بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی مساوی توسیع کا مطالبہ
?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے
جولائی
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین
جولائی
روس کا سومی پر حملہ؛ یوکرین بحران پر امریکہ-نیٹو میں بڑھتی خلیج اور کریملن کی برتری
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:ماسکو-واشنگٹن مذاکرات کے درمیان سومی پر روسی حملہ سفارتی منظرنامے
اپریل
سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ کی منظوری دیدی گئی
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اب پشاور سے کراچی تک بذریعہ روڈ نان
ستمبر
ایران کے اسلامی انقلاب نے ثابت کر دیا کہ امریکہ کی ناک خاک میں رگڑنا ممکن ہے
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب سے پہلے ایران خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ
فروری
تربیلا ڈیم سے پیداوار کی کمی سے ملک میں بجلی بحران کا خدشہ
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم سے 3 ہزار
جون
اسرائیلی ہتھیاروں کی ریورس انجینئرنگ کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: ابراہیم حسین ابونجا کا فلسطینی مزاحمتی ہتھیاروں کی تیاری میں
فروری
کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کے
نومبر