🗓️
سچ خبریں: امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں کوئی مؤقف اختیار نہیں کرے گا۔
امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں آئندہ انتخابات کے نتائج کے سلسلہ میں کوئی مؤقف اختیار نہیں کرے گا اور نہ ہی اس ملک میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرے گا۔
بزنس ریکارڈر ویب سائٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو کہا کہ امریکہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے:عمران خان
یہ بتاتے ہوئے کہ امریکہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرے گا،ملر نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ایک امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ملک کی فوج نے امریکہ کے تعاون سے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نیوز سائٹ انٹرسیپٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی حکومت کے خاتمے میں امریکہ کے ملوث ہونے کے بارے میں بات کی اور پاکستانی فوج پر سیاسی بحران کو گہرا کرنے کا الزام لگایا۔
اس گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات اور اس غلط فہمی کی وجہ سے مجھ پر حملہ کیا کہ میں نے طالبان کی حمایت کی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ 2022 میں واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اور امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
خان کے مطابق اس ملاقات میں جو کچھ کہا گیا اسے ریکارڈ کر لیا گیا اور ریکارڈ شدہ فائل کا کوڈ انہیں اور وزارت خارجہ کو بھیجا گیا۔
مزید پڑھیں:امریکہ پاکستان میں خطرناک کھیل کھیلنے لگاہے،حافظ حسین احمد
واضح رہے کہ اسلام آباد میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاج ہوا جس کی وجہ سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ حکومتی اور فوجی اداروں پر حملے ہوئے۔
پاکستانی حکومت اور فوج نے عمران خان اور ان کی جماعت کو ان تشدد اور حکومتی اور فوجی اداروں پر حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا، تاہم انہوں نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی آرزؤ ڈراؤنے خواب میں تبدیل
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل اور امریکہ کا خواب ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب
فروری
چارلی ہیبڈو کی بدنامی ترکی کے زلزلہ زدگان تک کیسے پہنچی؟
🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے
فروری
عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا:وزیر داخلہ
🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئوفاقی وزیر داخلہ
اگست
عراق شام کا ہر طرح سے حامی
🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے
فروری
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی
🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
اپریل
سویڈن کی مصنوعات کا پوری دنیا کے مسلمان بائیکاٹ کیسے کریں؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلہ وار واقعات
اگست
موجودہ روسی اقتصاد پیوٹن کی توقع کے مطابق
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کے وزیر اعظم میخائل
جولائی
کیا جرمنی سعودی عرب کو جنگی جہاز بنا کر دے گا؟
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برلن پر لندن کے دباؤ کے باوجود، جرمن اتحادی حکومت
جولائی