?️
سچ خبریں:فٹ بال ورلڈ فیڈریشن نے عراق اور شام کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی سے روک دیا ہے۔
فیفا مقابلہ کمیٹی کے ایک ذرائع کے مطابق فٹ بال ورلڈ فیڈریشن نے عراق اور شام کو ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرنے کے حق سے محروم کردیا ہے،گروپ اے میں یہ دونوں ممالک، ایران ، جنوبی کوریا ، متحدہ عرب امارات اور لبنان کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کوالیفائروں کے لئے مقابلے کے اگلے مرحلے میں آگے بڑھنے کے لئے تیاری کر رہے ہیں تاہم فیفیا کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی کھیلوں کی میزبانی کے لئے دوسرے ممالک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ان دونوں ممالک کے لئے یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ کورونا کے آغاز سے قبل عراق پر بین الاقوامی میچوں کی میزبانی پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور اردن کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میزبان کے طور پر پیش کیا گیا تھا جہاں اس نے ایران کے خلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی،دوسری طرف شام جو پہلے ایران کو اپنی کھیلوں کی میزبانی کے لئے استعمال کرتا تھا، اب اپنے مقابلوں کی میزبانی کے لئے متحدہ عرب امارات کو متعارف کروائے گاتاہم قطعی طور پریہ واضح نہیں ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں دونوں ممالک کس اسٹیڈیم اور شہر کی میزبانی کا انتخاب کریں گے ، لیکن اس کا براہ راست اثر ان کے گروپ کے دعویداروں پر پڑ سکتا ہے۔
عراق اور شام ، جو ایشیاء میں چوتھے اور پانچویں ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئےتیار میں تھے ، کو ایک ایسے گروپ میں رکھا گیا ہےجہاں ایران شام کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے مرکزی دعویدار کے طور پر تہران میں اپنا کام شروع کرے گاجبکہ ایران کا دوسرا میچ جو عراق کی میزبانی میں ہوگا ، سات ستمبر کو عراق کے خلاف شیڈول ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ اس میچ کے میزبان کے طور پر کس شہر کا انتخاب کیا جائے گا۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے لیے آئندہ ایشین کوالیفائر میں ایران کی میزبانی کرنے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، اگرچہ ابھی تک اس خبر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ہم ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر دفتر سے خوشخبری کے منتظر ہیں ۔
مشہور خبریں۔
الجزائر کے صدر کا دورۂ چین
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر نے اپنے
جولائی
زلنسکی نے ٹرمپ کے امن تجویز کی مخالفت کیوں کی ؟
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن اخبار ڈی سایت کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر
اپریل
لاپتا افراد کا زیر التوا معاملہ عدالت کیلئے ’باعث شرمندگی‘
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق ایک درجن
اکتوبر
بلوچستان میں سیاسی بحران میں مزید شدت آگئی
?️ 7 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کرگیا جب
اکتوبر
اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے
نومبر
پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہ ہوا؟ جسٹس جمال مندوخیل
?️ 17 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں
جنوری
یمن میں افریقی تارکین وطن کا مرکز جان بوجھ کر بمباری کا نشانہ بنا
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: بمب ختم کرنے کے ماہرین نے ویب سائٹ ڈراپ سائٹ
مئی
گرین لائن کراچی کی سڑکوں پر آگئی
?️ 25 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر
دسمبر