سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب غزہ کی پٹی میں موجود متعدد صیہونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب نے دوحہ حکام کو مطلع کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں موجود 40 قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر رضامندی کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی وزارت جنگ کا ہیڈ کوارٹر قیدیوں کے اہل خانہ کے گھیرے میں
گزشتہ چند گھنٹوں میں خبر رساں ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ عنقریب مصر روانہ ہونے والے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ہنیہ کے مصر کے دورے کا مقصد جنگ بندی پر بات چیت کرنا ہو گا۔
اس سفر کی مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم فلسطینی مزاحمت تحریک اس سے قبل جنگی حالات میں قیدیوں کے کسی بھی تبادلے کو مسترد کر چکی ہے۔
اسرائیل کے چینل 12 نے کل رات اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اہم، سنجیدہ اور گہرائی سے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی تک ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
قبل ازیں عبرانی زبان کی ویب سائٹ Yediot Aharonot نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، یہ جاننے کے باوجود کہ ایسا معاہدہ تل ابیب کے لیے مہنگا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی قیدی کیسے رہے؟؛ صہیونی میڈیا کی زبانی
درایں اثنا اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے منگل کو کہا کہ اسرائیل باقی قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن جمعہ کو ڈونباس علاقوں کے الحاق پر دستخط کریں گے: کریملن
ستمبر
صیہونیوں کی ایران امریکہ مذاکرات میں مداخلت کی کوشش ناکام؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
اپریل
5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں: وزیر خارجہ
اگست
بن سلمان کی بچگانہ حرکتیں اور بائیڈن کی پدرانہ شفقت
جولائی
ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی
اگست
غزہ کی پٹی میں تمام صحت مراکز تباہ
جنوری
یورپ کے لیے فوری طور پر روسی گیس کا متبادل تلاش کرنا ناممکن ہے:قطر
ستمبر
جنگ بندی کے مذاکرات میں فلسطینی فریق پر دباؤ
اگست