?️
سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ لندن غزہ میں جنگ بندی کے بعد فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ "ڈیوڈ کیمرون” کا کہنا ہے کہ لندن غزہ میں جنگ بندی کے بعد آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مظاہرے
برطانوی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو ریاستی حل پر طویل مدتی مذاکرات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر فلسطین کی آزاد ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر سکتا ہے۔
کیمرون نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر لندن کی طرف سے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کیے جانے کو مشرق وسطیٰ میں امن کی طرف بڑھنے کا عمل قرار دیا اور کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام کو بہتر مستقبل اور اپنے لیے ایک ملک بنانے کے لیے ایک افق فراہم کرنا ہے۔
کیمرون نے کہا کہ یہ امکان خطے کے طویل مدتی امن اور سلامتی کے لیے بالکل اہم ہے اور یہ کہ پہلا قدم غزہ میں لڑائی کو روکنا ہونا چاہیے، جس سے مستقل اور پائیدار جنگ بندی ہو گی۔
کیمرون نے مزید کہا کہ لندن کی جانب سس فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑنا ہوگا۔
دو روز قبل برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لندن فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے، فلسطینی عوام کو دو ریاستی حل کی جانب ناقابل واپسی پیش رفت دکھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
بی بی سی ورلڈ چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیمرون نے مزید کہا کہ برطانیہ اقوام متحدہ سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے مزید انسانی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ برطانیہ اور دیگر ممالک کی طرف سے بھیجی گئی اہم امداد غزہ کی پٹی میں اپنی منزل تک پہنچائے بغیر ہی سرحدوں سے واپس کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کے خاتمے کے لئے برطانیہ کا منصوبہ
کیمرون نے یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل گزشتہ 30 سالوں میں اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، زور دیا کہ اس ناکامی کو تسلیم کیے بغیر امن اور ترقی حاصل نہیں ہو گی۔


مشہور خبریں۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈالرز میں ریٹرن آن ایکویٹی کی اجازت دے دی
?️ 24 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک
مئی
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع ایک کیمپ پر
مئی
فلسطینی بہادر قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کی خبر افسوسناک نہیں / انہوں نے دماغی جنگ میں اسرائیلی حکومت کو شکست دی:عطوان
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:ممتاز عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے چار فلسطینی قیدیوں کی
ستمبر
میں اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں: عراقی وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومت کے امور کے وزیر اعظم مصطفیٰ
اگست
سعودی خاتون کو قید کی سزا
?️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی
اکتوبر
فلسطینیوں کے خون پر سجی افطار پارٹی
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات
اپریل
عراقی فوجی اڈوں اور مراکز پر حملوں کا ذمہ دار امریکہ
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: المعلومہ کے مطابق عراقی سلامتی کے امور کے ماہر سعید البدری
مئی
امریکی عہدے دار کی عراقیوں سے اہم اپیل، عراق میں موجود امریکوں کی جان بخش دیں
?️ 10 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراق میں موجود ایک امریکی عہدے دار نے عراقیوں
جولائی