کیا امریکہ کو جمہوریت کا دم بھرنے کا حق ہے؟

امریکہ

?️

سچ خبریں:امریکہ صرف جمہوریت کا جھنڈا لہرا رہا ہے جبکہ پوری دنیا جمہوریت کے خلاف کاروائیاں کر رہا ہے جو واقعی ایک بہت بڑا مذاق ہے!
چائنہ انٹرنیشنل ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں چین اور روس کے سفیروں نے حال ہی میں امریکی نیشنل انٹرسٹ میگزین میں ایک مشترکہ مضمون شائع کیا ہے جس میں واشنگٹن کی نام نہاد ڈیموکریسی سمٹ کی شدید مخالفت کا اظہار کیا گیا ہے،بیجنگ اور ماسکو کے سینئر نمائندوں نے اس مضمون میں زور دیا ہےکہ دنیا میں نہ ختم ہونے والی جنگوں اور ہنگاموں نے بارہا ثابت کیا ہے کہ بیرون ملک جمہوریت کا فروغ، ایک ملک کے نظام اور اقدار کو دوسرے ممالک پر سنجیدگی سے مسلط کرنا، علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے نیز اس طرح سلامتی اور استحکام کمزور ہو جاتا ہے۔

مضمون میں آیا ہے کہ امریکہ صرف جمہوریت کا جھنڈا لہرا رہا ہے جبکہ پوری دنیا جمہوریت کے خلاف کاروائیاں کر ررہا ہے جو واقعی ایک بہت بڑا مذاق ہے! دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے امریکہ نے جمہوریت کے جھنڈے تلے سیاسی گروہ بنانے کی کوشش کی ہے لیکن جب ’’امریکی جمہوریت‘‘ کا نقاب ہٹایا جاتا ہے تو ان گنت زخم نظر آتے ہیں۔

امریکہ نے پراکسی جنگوں کی حمایت، شہری بدامنی، قتل و غارت، ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فراہمی نیز حکومت مخالف قوتوں کو تربیت دے کر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت جاری رکھی ہوئی ہے جس سے ان ممالک کے لوگوں کی سماجی صلاحیتوں اور سلامتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کچھ امریکی سیاست دانوں نے حالیہ برسوں میں چین کی ترقی کو روکنے کے لیے اپنی پرانی چالیں دہرائی ہیں اور ایک بار پھر جمہوریت کے نام نہاد پرچم کو استعمال کیا ہے، ایشیا پیسیفک حکمت عملی تجویز کرنے سے لے کر ایک "چوگنی میکانزم” بنانے تک جس میں امریکہ، جاپان، ہندوستان اور آسٹریلیا شامل ہیں؛ امریکہ-آسٹریلیا-برطانیہ ACOS سہ فریقی سکیورٹی معاہدے کے تحت کچھ ممالک کو بحیرہ جنوبی چین اور آبنائے تائیوان میں اپنے بحری جہازوں کو "مفت نیویگیشن” کے نام پر بھیجنے کی ترغیب دینے سے، واشنگٹن ہمیشہ جرائم پیشہ عناصر میں سب سے آگے رہا ہےجبکہ ایشیا پیسفک خطہ جمہوریت نے تصادم کو ہوا دی ہے اور علاقائی امن و استحکام کو تباہ کرنے کا سب سے بڑا عنصر بن گیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

برکس عالمی خوراک کی حفاظت کا مرکز بننے کے راستے پر 

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: عالمی بینک کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی غذائی

افغانستان کیلئے آگے بڑھنے کا واحد مثبت راستہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد میں ہے، طلال چوہدری

?️ 19 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے

محمود خان کا سینیٹ میں اپنی تمام نشستیں جیتنے کا دعوی

?️ 27 فروری 2021پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ انشاءاللہ سینٹ

برطانوی ڈاکٹر کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی دردناک کہانی

?️ 3 اگست 2025برطانوی ڈاکٹر کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی دردناک کہانی

کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین

وزیر اعظم صرف پاکستانی عوام کے لئے کام کر رہے ہیں: اسد عمر

?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیرا

پوتا پوتی سے دوستانہ رشتہ ہے، ’انور‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، انور مقصود

?️ 8 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) لیجنڈری مصنف، ڈراما نگار اور مزاح نگار انور مقصود

فلسطین کو تسلیم کرنا الاقصی طوفان کے نتائج میں سے ایک ہے: حمدان

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:  اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے زور دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے