🗓️
سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس حکومت کے اقدامات اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز کر گئے اور بیجنگ عام شہریوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے اقدامات اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز کر گئے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
انہوں نے X سوشل میڈیا (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کی پٹی میں بمباری میں اقوام متحدہ کے 60 سے زائد ملازمین، 100 طبی عملہ اور 8 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے۔
یہ صورت حال ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل کے اقدامات اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز کر چکے ہیں،اپنا دفاع ہر ریاست کا حق ہے لیکن بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔
ہوا چونینگ نے مزید کہا کہ ہم ان تمام کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جو شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں اور انہیں خطرے میں ڈالتی ہیں،تمام انسانی جانیں قیمتی ہیں،فلسطینیوں کی جانوں کی حفاظت دوسرے لوگوں کی جانوں کی طرح ہونی چاہیے،تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ فوجی طاقت امن کی پیامبر نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں: مغربی حکام صیہونیوں کے تلوے کیوں چاٹ رہے ہیں؟
اس چینی اہلکار نے مزید لکھا کہ تشدد صرف موت، مزید نفرت اور انتقام کا باعث بنتا ہے،پائیدار سلامتی صرف اجتماعی سلامتی کے تصور پر عمل پیرا ہو کر حاصل کی جا سکتی ہے۔ بین الاقوامی انصاف کو صرف بین الاقوامی قوانین کی پاسداری سے ہی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دیں گے، خالد مقبول صدیقی
🗓️ 7 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول
فروری
عرب ممالک اپنے مخالفین کو دبانے کے لیئے اسرائیلی جاسوسی نطام کا استعمال کرتے ہیں، اہم انکشاف
🗓️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) عرب ممالک کے بارے میں اہم انکشاف ہوا
جولائی
کاراباخ کی جنگ بھڑکنے میں فرانس کا منفی کردار
🗓️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:آرمینیا 44 روزہ ناگور کاراباخ جنگ میں شکست کے بعد سے
جولائی
اگلی جنگ فلسطین تک محدود نہیں رہے گی: عطوان
🗓️ 3 مئی 2023علاقائی اخبار ریالیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان
مئی
یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا
جون
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا
🗓️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز
نومبر
حماس اسرائیل مخالف حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے:صہیونی افسر
🗓️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی افسر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
ستمبر
مغربی پابندیاں روس کو ایران کے ساتھ تعاون کرنے سے نہیں روک سکیں گی: روس
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے تہران کے وقت کے
اگست