🗓️
سچ خبریں:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا کہ اس ایجنسی کے جائزے کے مطابق، امکان ہے کہ چین کے شہر ووہان میں لبارٹری سے لیک ہونے والے مواد کے نتیجے میں کووِڈ 19 کی وبا پھیلی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا ہے کہ اس ایجنسی کے اندازوں کے مطابق چینی شہر ووہان کی ایک لبارٹری میں ممکنہ حادثہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ بنا۔
یاد رہے کہ کرسٹوفر رے کا یہ بیان وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں اس اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ توانائی کے تخمینے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اس وبا کی ابتدا چین میں لیبارٹری سے غیر ارادی لیکن کی وجہ سے ہوئی ۔
اخبار کے مطابق ، ایک امریکی قومی انٹیلی جنس پینل سمیت چار تنظیمیں اب بھی یہ مانتی ہیں کہ یہ وبا غالباً قدرتی ٹرانسمیشن کا نتیجہ تھی جبکہ دو تنظیمیں ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہیں۔
یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی حکومت ابھی تک وبائی مرض کی ابتدا کے بارے میں کسی حتمی نتیجے اور اتفاق رائے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے اس بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کے مطالبے کے جواب میں عالمی ادارہ صحت اور بیجنگ کی مشترکہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں اس وبا کا ماخذ قدرتی قرار دیا گیا،قابل ذکر ہے کہ رے نے مزید کہا کہ وہ تشخیص کی تفصیلات جاری نہیں کر سکتے کیونکہ ڈیٹا کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے
🗓️ 25 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اگست
برطانیہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کو جرم قرار دینے کا منصوبہ
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی حکومت پچھلی حکومت کی
دسمبر
سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر دیے لیکن آخر ہم کب تک قرضے لیتے رہیں گے، شہباز شریف
🗓️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج
جولائی
تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی
🗓️ 4 جون 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون
جون
کراچی میں بڑی تعداد کچی آبادی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے:عمران خان
🗓️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرگودھا میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ
اپریل
ملک بھر میں عید الاضحی منائی جا رہی ہے
🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی
جولائی
غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں.اسحاق ڈار
🗓️ 18 فروری 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں
فروری
15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی ایکٹی ویشن ختم ہوگی: واٹس ایپ انتظامیہ
🗓️ 8 مئی 2021نیو یارک ( سچ خبریں) دنیا کی مشہور معروف میسجنگ اور ڈیٹا
مئی