سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل ہونے کا ذکر کیا اور جمعرات کو رمضان المبارک کا پہلا دن قرار دیا۔
عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سمیت متعدد ممالک نے منگل کی شب اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل بروز جمعرات ہو گا کیونکہ منگل کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہو گا کیونکہ اس ملک کے متعدد مشاہداتی مراکز میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد یہاں کی سپریم کورٹ نے باضابطہ طور پر جمعرات کو رمضان کا پہلا دن قرار دیا۔
قطر کی وزارت اوقاف نے بھی اعلان کیا کہ شعبان 1444 کے مہینے کا آخری دن بدھ ہے،تاہم القدس و فلسطین کے مفتی شیخ محمد حسین نے اعلان کیا کہ رمضان کے مقدس مہینے کا پہلا دن ہے جبکہ مصر میں دارالافتاء نے چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے جمعرات کو رمضان المبارک کا پہلا دن قرار دیا ہے۔