چین کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب ثالثی کا اثر،چین کے شہر میں تاجروں کی آمد میں اضافہ

ثالثی کردار

?️

چین کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب ثالثی کا اثر،چین کے شہر میں تاجروں کی آمد میں اضافہ

چین کے جنوبی بندری شہر گوانجو میں حالیہ برسوں کے دوران مغربی ایشیا سے آنے والے تاجروں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چین نے جب 2023 میں ایران اور عربستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں کامیاب کردار ادا کیا تو اس کے بعد گوانجو مغربی ایشیائی اور عرب تاجروں کا اہم مرکز بنتا چلا گیا۔ اسی سبب بعض ایشیائی میڈیا ادارے اسے خاورمیانہ کوچک کا نام دے رہے ہیں۔

کیودو نیوز کے مطابق گوانجو، جو چین کی تجارت اور صنعت کا اہم مرکز ہے، اب صنعتی سازوسامان، الیکٹرانکس اور روزمرہ استعمال کی چینی مصنوعات کی خریداری کے لیے تاجرانِ عرب اور مغربی ایشیا کا ترجیحی مقام بن چکا ہے۔ یہ رجحان اُس وقت مزید بڑھا جب چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا اور بیجنگ نے نئے معاشی شراکت داروں خصوصاً مغربی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعاون کو توسیع دینا شروع کیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ گوانگ دونگ کی تجارت 17 مغربی ایشیائی ملکوں کے ساتھ گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد بڑھی ہے۔ ماہرین اس اضافے کا سبب چینی مصنوعات کی مسابقتی قیمت، قابل قبول معیار اور عرب مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیتے ہیں۔ گوانجو کے چینی تاجر بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مغربی ایشیائی خریدار معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے اور مناسب قیمت پر بہتر مال خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تاؤجین میٹرو اسٹیشن کے اطراف عرب ریستورانوں، دکانوں اور تجارتی سرگرمیوں کے پھیلاؤ نے یہاں ایک ایسی فضا بنا دی ہے جسے مقامی میڈیا خاورمیانہ کوچک کہتا ہے۔ شہر کے مرکزی علاقوں میں موجود مساجد میں جمعے کے روز ہزاروں مسلمان نماز ادا کرتے ہیں، اگرچہ چین میں مذہبی سرگرمیوں پر عمومی پابندیاں موجود ہیں۔

دوسری جانب غیرملکی باشندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث رہائشی ویزوں کے حصول میں سختی کی گئی ہے۔ اب چین میں قیام کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری اور کم از کم دو سال کے پیشہ ورانہ تجربے کو بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے۔

اس کے باوجود گوانجو کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی شراکت داری میں تنوع چینی حکومت کی قومی پالیسی کا حصہ ہے اور توقع ہے کہ مغربی ایشیائی تاجروں کی موجودگی شہر میں آئندہ بھی برقرار رہے گی۔

مشہور خبریں۔

ٹویٹر پر روس کے خلاف امریکی خفیہ ایجنسیوں کی سازش ناکام

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ٹویٹر کمپنی کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلی

حکومت نگران وزیراعظم کیلئے موزوں ترین امیدوار کی متلاشی، قیاس آرائیاں عروج پر

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی مدت 2 ہفتوں سے بھی کم

وزیراعظم کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

?️ 17 اکتوبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے

عطا تارڑ کا این اے-127 میں پیپلز پارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے

افغانی برطانوی قاتل شہزادے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے خواہاں

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:انگریزی اخبارگارڈین نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی کتاب

ملک میں 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں: شیخ رشید

?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ

لبنانی اخبار کا سعودی عرب پر الزام

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان میں باخبر ذرائع نے نئی حکومت کے قیام کو پیچیدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قیدیوں کا رد و بدل ہو گا

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے