?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے غیر انسانی اقدامات کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل کے فیصلہ کن اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
دنیا نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے غیر انسانی اقدامات کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل کے فیصلہ کن اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی قوانین نیز اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری اور فیصلہ کن اقدام اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ صہیونیوں کی جانب سے آبادکاری کے مقصد سے فلسطینی اراضی پر قبضے، معصوم فلسطینی بچوں، خواتین اور نوجوانوں پر تشدد، غزہ کا محاصرہ اور مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی، سلامتی کونسل اور دفاعی تنظیم کی قراردادوں سمیت انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔
پاکستان کے نمائندے نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کے فلسطین پر ناجائز قبضے کے خلاف عالمی عدالت انصاف کی قانونی رائے کا انتظار کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ غاصبانہ تسلط فلسطین اور مغربی ایشیا میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ فلسطینیوں کی آنے والی تمام نسلیں اپنی آزادی اور بنیادی حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ مغربی ایشیائی خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس کئی ممالک کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونیوں کے غیر انسانی اقدامات پر تشویش کے اظہار اور پاکستان سمیت 90 ممالک کی جانب سے ایک بیان پر دستخط کیے جانے کے بعد منعقد ہوا ۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے شہید سلیمانی کو امریکہ کا نمبر ایک دشمن کیوں قرار دیا؟
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر کے قتل کے
جنوری
لاپتا افراد کا زیر التوا معاملہ عدالت کیلئے ’باعث شرمندگی‘
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق ایک درجن
اکتوبر
جنوبی یمن کے عدن بازار دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: شہر عدن کی ایک مارکیٹ کے قریب ہونے والے بم
مئی
بیان کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ برہم
?️ 17 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے نامور
مارچ
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
?️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
پریانکا چوپڑا نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی
?️ 25 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوبزانڈسٹری میں
مئی
شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع
جنوری
ریکوڈک تنازع کے تصفیے کیلئے فنڈز کی منظوری
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
مارچ