سچ خبریں:صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر کے بعد اس حکومت کی وزارت جنگ کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی اپنا استعفیٰ اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گانٹز کو پیش کر دیا۔
صیہونی اعلیٰ حکام کے استعفوں کے تسلسل کے بعد اس حکومت کے اعلیٰ فوجی اور سکیورٹی حکام کے مستعفی ہونے کے بارے بھی خبریں منظرعام پر آرہی ہیں ۔
صہیونی میڈیا کے اعلان کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ کے ڈائریکٹر جنرل امیر ایشل نے اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفی وزیر جنگ بینی گانٹز کو پیش کر دیا۔
واضح رہے کہ ایشل جو ڈھائی سال سے زائد عرصے سے صیہونی وزارت جنگ کے جنرل ڈائریکٹر کے انچارج ہیں، نے مزید کہا کہ وہ اس وقت تک اپنا کام جاری رکھیں گے جب تک کسی متبادل کا انتخاب نہیں کیا جاتا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر ایال خولاتاه نے بھی اس حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتہا پسند اور بنیاد پرستانہ دھاروں کے اقتدار میں آنے کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا استعفی عبوری وزیر اعظم یایر لاپڈ کو پیش کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مارچ کیلئے بجٹ منظور، اپوزیشن کا پہلے کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ
مارچ
دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس ایلون مسک کے کنٹرول میں ہونے کا انکشاف
ستمبر
ابتدائی منٹوں میں ہی سعودی عرب نے یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
اپریل
مغربی ممالک کو ہمارے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے:پیوٹن
ستمبر
لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا
فروری
امریکی ریاست کینٹکی میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران ہنگامی حالت کا اعلان
جنوری
غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات
دسمبر
فلسطینی قیدیوں کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ
اگست