?️
سچ خبریں:نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں میں اس حکومت کے پانچ فوجیوں کے زخمی ہونے پر ردعمل میں ایران کو اس بدامنی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
معا ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع تلکرم کیمپ میں ہونے والی شدید جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فوج مغربی کنارے میں مزاحمت کے گھونسلوں کو ختم کرنے کے لیے اپنا فیصلہ کن کام جاری رکھے گی۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایران مغربی کنارے میں دہشت گردی کی لہر کا براہ راست ذمہ دار ہے اور شہادتوں کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کرتا ہے۔ ہم مزید عزم کے ساتھ اس رجحان کا مقابلہ کریں گے۔
صہیونی فوج نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع تلکرم میں صبح کی جھڑپوں میں سرحدی یونٹ کے پانچ ارکان زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس لڑائی میں صہیونی فوج کا ایک بلڈوزر بھی جل گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب قابض قدس حکومت کے وزیر اعظم ایران کو فلسطینیوں کی مسلح بغاوت کی اصل وجہ سمجھتے ہیں، 31 اگست کو ایک صیہونی آباد کار کی ہلاکت کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا بھی تھا کہ اس دہشت گردانہ حملے کی حوصلہ افزائی، رہنمائی اور مالی معاونت ایران اور اس سے منسلک ممالک کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں حماس کی فورسز کی کارروائی تل ابیب حکومت کے سیکورٹی اداروں کے لیے سنگین خطرے کی گھنٹی ہونی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ہمیں ایران کے ایٹمی ایجنسی جائزے پر بھروسہ ہے: واشنگٹن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی
جون
انسانی حقوق کے امریکی کھوکھلے دعوے:ایرانی عہدہ دار
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:مذہبی اقلیتوں کے امور میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے
جولائی
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید
?️ 13 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران
ستمبر
سعودی بادشاہ کی جانب سے دیے گئے تحائف کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری
?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے کہا کہ
نومبر
وینزویلا میں امریکی جنگی حالات؛ مدورو کے آپشنز کیا ہیں؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور کراکس کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ میں دونوں فریقوں
نومبر
عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں
اکتوبر
غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے:اقوام متحدہ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں اسلووینیا کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا
اپریل
جنگ میں شمالی بستیوں کا معاشی نقصان جنوبی علاقوں سے زیادہ
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:گزشتہ 120 دنوں کے دوران صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف
فروری