سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کا موازنہ ایڈولف ہٹلر کی تقاریر سے کیا۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن نے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کا موازنہ جرمنی کے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تقریروں سے کیا، رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک فیسٹیول میں تقریر کے دوران کلنٹن نے ہٹلر کی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تقاریر میں لوگ فوجی سلامی اور احترام کی علامت کے طور پر اپنے دائیں ہاتھ ہوا میں بلند کرتے تھے،میں نے اوہائیو میں ٹرمپ کے حامیوں کو نازی جرمن رہنما کی تقاریب میں شرکاء کی طرح ان کے سامنے کھڑے ہو کر نیز خواتین کو چیختے ہوئے اور بڑے جوش و خروش سے دائیں ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوہائیو میں ٹرمپ کی تقریر میں ان کے مداح ایک گھنٹے سے زیادہ جوش و خروش سے کھڑے رہے اور اپنے دائیں ہاتھ اٹھائے رہے جو ہٹلر کی تقاریر سے ملتا جلتا منظر تھا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے دفتر نے ابھی تک کلنٹن کے اس دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن ان کے ایک ترجمان نے کلنٹن کے ریمارکس کو نفرت انگیز اور تفرقہ انداز قرار دیا ہے، دریں اثنا انسائیڈر میگزین کے رپورٹر نے لکھا ہے کہ شمالی کیرولائنا کے علاقے ولمنگٹن میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران سکیورٹی افسران شرکاء کو اس حرکت سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
سعودی جیلوں کی کہانی اس ملک کی خواتین کی زبانی
ستمبر
غزہ میں موجود صہیونی قیدی کی نئی ویڈیو جاری
جون
سال 2024 پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کیلئے ’جان لیوا‘ رہا، 685 اہلکار شہید ہوئے
دسمبر
مجھے خوشی ہے کہ میں نے صیہونیوں کو غصہ دلایا ہے:الجزائری جوڈوکار
جولائی
جبری گمشدگیوں سے متعلق بل کبھی ’غائب‘ نہیں ہوا، قومی اسمبلی واپس بھیجا جاچکا، سینیٹ سیکریٹریٹ
جنوری
05اگست 2019کو کئے گئے فیصلے ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں: آغا روح اللہ
اپریل
حکومت سے مذاکرات اب بھی جاری ہیں، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
نومبر
عدلیہ انصاف کی فراہمی میں وکلا تنظیموں کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، چیف جسٹس
دسمبر