سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پچھلے پندرہ سال سے ٹیکس نہیں ادا کر رہی ہے جس کے بعد اب اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی گلوبل رئیل اسٹیٹ پر 15 سال سے ٹیکس چوری کرنے کا الزام عائد کی گیا ہے جس پر کمپنی کے مالی امور کے سربراہ ایلن وسلبرگ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا،اطلاعات کے مطابق سابق صدرٹرمپ کی کمپنی کے مالی امور کے سربراہ کی عدالت میں پیشی ہوئی جہاں پراسیکیوٹر نے کمپنی کی جانب سے 15 سال سے ٹیکس نہ دینے پر جرح کی،یادرہے کہ ایلن وسلبرگ پر پہلے ہی فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر ٹرمپ کی کمپنی کے اعلیٰ افسران خفیہ طور پر زیادہ تنخواہ لیتے ہیں تاہم دستاویز میں کم تنخواہ ظاہر کی جاتی ہے تاکہ ٹیکس ادا کرنے سے بچاجا سکے اسی لیے کمپنی کے مالی امور کے سربراہ ایلن وسلبرگ پر دھوکہ دہی سمیت 17 لاکھ ڈالر آمدنی پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام بھی ہے۔
واضح رہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے علم کے بعد ٹرمپ کے قابل اعتماد ساتھی ایلن وسلبرگ نے خود کو تفتیش کے لیے پیش کردیا اور عدالت میں حاضر ہوئے،عدالت نے ایلن وسلبرگ کو افسران کی کم تنخواہ ظاہر کرنے کے الزام میں بری الذمہ قرار دیدیا تاہم تفتیش مکمل ہونے تک ان پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے زیلنسکی سے زیادہ نیتن یاہو کو کیا ذلیل
اپریل
لاہور: ڈیلٹا وائرس کی موجودگی سے اہل لاہور کو شدیدخطرہ
جولائی
نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
مئی
اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر عثمان بزدار کی حکام کو ضروری ہدایات
دسمبر
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے قتل کے مقدمے میں اپنی نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
جون
8 ماہ بعد غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت آگیا ہے: عباس
جون
امریکیوں کا کانگریس اور میڈیا پر سے اعتماد ختم
اکتوبر
ایران، روس اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کی تشویش
مارچ