?️
سچ خبریں:تین امریکی پولیس افسران نے سابق امریکی صدر کے ان کے ریمارکس اور اقدامات کے بارے میں شکایت کی ہے جن کی وجہ سے ان کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن، ڈی سی کے تین پولیس افسران نے بدھ کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی کانگریس پر حملے کی برسی کے موقع پر مقدمہ دائر کیا،رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے شکایت کی کہ کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی وجہ سے انہیں جسمانی اور ذہنی چوٹیں آئیں۔
دونوں مدعیان کی مشترکہ شکایت میں لکھا ہےکہ ٹرمپ کی 6 جنوری 2021 کی تقریر اور اس سے پہلے یا اس دن ان کے رویے اور بیانات کے ساتھ ساتھ کانگریس میں اپنے حامیوں کو تشدد کے استعمال سے نہ روکنے کے نتیجے میں یہ حملہ ہوا نیز ٹرمپ نے غیر قانونی حرکتیں کیں جن سے پولیس افسران زخمی ہوئے۔
یادرہے کہ گزشتہ سال 6 جنوری کو امریکی کانگریس الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی گنتی کر رہی تھی تاکہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیاجا سکے،درایں اثنا ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پرامن مظاہرے کریں جب کئی امریکی قانون سازوں نے ایریزونا کے ووٹ کے خلاف احتجاج کیا۔
تاہم ٹرمپ کے حامیوں نے بڑی تعداد میں کانگریس پر حملہ کیا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد عمارت اور اس کے مختلف کمروں میں گھس گئے،اس حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع
مئی
یمن جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہوا؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا کہ یمن
جون
صیہونی ریاست معاشی بحران کا شکار
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کی دسیوں بڑی کمپنیوں نے شدید معاشی جمود
ستمبر
امارات اور سعودی کا یمن کے خلاف امریکی بحری اتحاد میں شرکت سے انکار
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری
دسمبر
امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لپینٹاگون کے دفاعی خودکشی کی روک تھام کے دفتر نے اطلاع
جولائی
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی
10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے
?️ 26 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب
مارچ
راشد غنوشی کو 22 سال قید کی سزا
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: تیونس کی ایک عدالت نے اسلام پسند النہضہ تحریک کے
فروری