ٹرمپ اور سچ میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا:امریکی کانگریس رکن

ٹرمپ

?️

سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے کانگریس پر حملے کے نتائج اور جمعرات کو اس واقعہ کی پہلی برسی کے موقع پراس سلسلہ میں ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی کی ریپبلکن رکن لِز چینی نے پارٹی کو اس بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹرمپ اور سچ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔
جارج بش اور امریکہ کے سابق وزیر دفاع کے ڈک چینی کی بیٹی لِز نے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کو یہ انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وفادار رہیں گے یا آئین کے اس لیے کہ دونوں کو ایک ساتھ منتخب کرنا ناممکن ہے۔

ٹرمپ کے حامیوں نے ثبوت فراہم کیے بغیر یقین کیا کہ 2020 کے انتخابات میں ان کی شکست ووٹنگ میں دھوکہ دہی کا نتیجہ ہے اور ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کے عمل کو روکنے کے لیے انہوں نے کانگریس پر دھاوا بول کر اس کے اراکین کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ چینی اور کمیٹی کے چیئرمین بینی تھامسن نے اتوار کو ایک بار پھر ٹرمپ کے خلاف فسادات کو نہ روکنے یا تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے پر مجرمانہ الزامات کے امکان پر تبادلہ خیال کیا،چینی نے اے بی سی چینل کو یہ بھی بتایا کہ اگرچہ اس واقعے کے ممکنہ طور پر مجرمانہ پہلو بھی ہیں لیکن بلاشبہ یہ فرض سے غفلت تھی۔

 

مشہور خبریں۔

طالبان کی ماسکو میں اہم پریس کانفرنس، امریکہ کو ایک بار پھر شدید دھمکی دے دی

?️ 20 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) طالبان نے ماسکو میں ایک اہم پریس کانفرنس کی

ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ جاری

?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشت گردی کے

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

?️ 15 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا

سابق عراقی وزیر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن نے یہ بیان

احمد علی اکبر کو شادی کی مبارک باد دینے پر یمنیٰ زیدی کو طعنے

?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ساتھی اداکار احمد علی اکبر کو ان کی شادی

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 6 ستمبر 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ

امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے