?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی عراق میں امریکی فوج کے لئے رسد کا سامان لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
عراقی ذرائع نے آج منگل کو اطلاع دی ہے کہ وسطی عراقی صوبہ بابل میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ الاعلام المقاوم چینل نے اطلاع دی ہے کہ اس قافلے کو جنوبی صوبہ بغداد کے شہر الحلہ میں نشانہ بنایا گیا ہے، المیادین نیوز ویب سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ قافلہ امریکی اتحاد سے وابستہ تھا جس کے راستے ہیں ایک بم دھماکہ ہوا ہے ،تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف فوجی اڈوں پر تعینات امریکی فوجیوں کے لئے رسد کا سامان لے جانے والے قافلوں کو ہفتے میں کئی بار سڑک کے کنارے نصب بموں کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ بعض اوقات یہ حملہ روزانہ کی بنیاد پر کیے گئے ہیں،واضح رہے کہ عام طور سے امریکی قافلے مغربی شام کی سرحد یا عراق میں کے جنوب میں کویت کی سرحد سے اس ملک میں داخل ہوتے ہیں، عراقی مزاحمتی گروپوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی حکومت کو امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے دی گئی آخری تاریخ گذرچکی ہے۔
یادرہے کہ عراقی مزاحمتی تحریک کے خلاف امریکی اتحاد کے دہشت گردانہ حملوں اور ان کے ہاتھوں عراقی الحشد الشعبی فورس کے متعد اہلکاروں کی شہادت نیز سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد ، عراقی پارلیمنٹ نے اسی مہینے کی 15 تاریخ کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کی منظوری دی اور بغداد حکومت سے اس پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیاجبکہ بہت سارے عراقی گروہ ملک میں موجود امریکی افواج کو قابض سمجھتے ہیں اور ان علاقوں سے ان فورسز کے فوری انخلا پر زور دیتے ہیں لیکن اس منصوبے کو پاس ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے پر امریکہ یہاں سے نکلنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، فلم کو عید پر ریلیز کرنے کا اعلان
?️ 29 دسمبر 2024 سچ خبریں: بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی آنے والی
دسمبر
کیا حزب اللہ اسرائیلی حکومت کے لیے نمبر ایک خطرہ ہے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کے مطابق حزب اللہ نے آج شمال کو
جون
بلوچستان میں دہشتگردی پر وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارتی
فروری
ایران کی چوتھے دور کی بات چیت سے قبل E3 ممالک سے ملاقات کی تجویز ؛ صہیونی میڈیا کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واینٹنیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
اپریل
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ : سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا
?️ 18 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد
ستمبر
مصر کا جزوی صہیونی تعلقات پر اصرار
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک عراقی سیاسی کارکن ہیثم الخزعلی نے فلسطین کے حوالے سے
مئی
پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری
?️ 26 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب پنجاب تقریباً تمام مشرقی دریاؤں
اگست
لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین نیب کو طلب کرلیا
?️ 10 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین
ستمبر