وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب کا آٹھواں دورہ کرنے کا ارادہ

سعودی

?️

سچ خبریں:پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے سعودی ولی عہد کی دعوت پر تین سالوں میں آٹھویں مرتبہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرکاری دعوت پر 24 اکتوبر کو ریاض کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں سعودی سفیر نے حال ہی میں پاکستان کے وزیر اعظم کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جس کا ایجنڈا مشرق وسطیٰ کے سبز پہل نا می ماحولایاتی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا ہوگا۔

پاکستانی اخبار جنگ نے لکھاہےسعودی عرب موسمیاتی تبدیلی کے رجحان سے نمٹنے کے اہداف کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم بھی اس سلسلہ میں ہونے والی اگلی کانفرنس میں شرکت کریں گےجبکہ عمران خان کانفرنس کے موقع پر سعودی حکمرانوں سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یادرہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے اس سال مئی کے وسط میں ساتویں مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا اور سیاسی مبصرین نے دورے کے بنیادی مقاصد کی تشریح کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ ، دونوں فریقوں کےابہامات کو حل کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ خطے میں کشیدگی کم کرنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔

یادرہے کہ کچھ ہی مہینے پہلےپاکستان نے ایک تین ستارہ سکیورٹی ملٹری جنرل کو سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین ڈی ایسکلیشن مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین

خراب کریڈٹ ریٹنگ کے سبب غیر ملکی فنانسنگ میں کمی

?️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی مارکیٹوں کی صورتحال اور خراب کریڈٹ

حالیہ جنگوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ عطا تارڑ

?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک-ایران وزارت

پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں

بیروت میں واشنگٹن کے ایلچی کی ناکامی

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے آغاز میں لبنان کے صدارتی بحران کے حل ہونے

برطانیہ اور امریکہ صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کیوں کرتے ہیں؟

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری کے ہاتھوں 2 صیہونی فوجی زخمی

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے چاقو سے حملہ

کورونا وائرس، مساجد پر پابندی، ملکی معیشت اور تعلیمی نظام

?️ 2 اپریل 2021(سچ خبریں) عجیب صورت حال ہے ایک طرف گرمی بڑھ رہی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے