وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کا اجتماعی استعفیٰ

افریقی

?️

سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے وائٹ ہاؤس کے افریقی نژاد عملے کی ایک بڑی تعداد کے بڑے پیمانے پر استعفیٰ کی اطلاع دی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی خبری ذرائع نے بڑی تعداد میں وائٹ ہاؤس کے سیاہ فام اور افریقی نژاد عملے کے استعفیٰ کی اطلاع دی، رپورٹ کے مطابق، پولیٹیکو نے استعفوں کی وجہ افریقی نژاد امریکیوں کو روزانہ کی بنیاد پر درپیش مسائل میں کوئی تبدیلی کرنے میں ناکامی کے احساس کو قرار دیا۔

پولیٹیکو نے استعفوں کی دیگر وجوہات کے طور پر عہدہ داروں کی جانب سے ملازمت میں امتیازی سلوک اور غفلت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ سال (2021) کے آخر سے 21 سیاہ فام ملازمین وائٹ ہاؤس چھوڑ چکے ہیں، اخبار نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے مشیر سائمن سانڈرز کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے والے پہلے شخص کے طور پر نامزد کیا اور کہا کہ استعفوں نے بائیڈن انتظامیہ کی کوششوں کو نقصان پہنچایا، جو تکثیریت اور اقلیتوں کو مواقع فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔

پولیٹیکو نے مزید کہا کہ استعفے اتنے نمایاں ہیں کہ کچھ عملے نے اسے بلنکزٹ کا نام دیا ہے، جو برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کےبرگزٹ کے مترادف ہے، واضح رہے کہ ریاستہائے متحدہ میں پچھلے کچھ دنوں کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 75% افریقی نژاد امریکی نسل پرستانہ حملوں کا شکار ہونے کے بارے میں فکر مند ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی نمائندے کا اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے سفارتی حل پر زور 

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے

غزہ جنگ میں بی بی سی نے ظالم کا ساتھ دیا یا مظلوم کا؟ بی بی سی نامہ نگاروں کی زبانی

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: بی بی سی نیوز چینل کے متعدد صحافیوں نے ایک

فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا

?️ 18 اکتوبر 2025فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا

کیا غزہ کی جنگ دوسری جنگ عظیم کی یاد تازہ کر رہی ہے؟معروف امریکی تجزیہ کار

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی امور کے ایک معروف امریکی ماہر کا خیال

صیہونی حکومت کی کابینہ کا اسرائیلی پراسیکیوٹر پرعدم اعتماد 

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل کے

  سنگل ڈوز چینی ویکسین جمعرات کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے:وزارت صحت

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوزچینی ویکسین

اسپین کا صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی برادری سے مطالبہ

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی

مزاحمتی تحریک کا الیکٹرانک ہتھیار غزہ میں

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:وسیع اور بے مثال سائبر حملے نے صیہونی حکومت کے اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے