نیٹو کے کمانڈوز یوکرین میں موجود ہیں: نیویارک ٹائمز

نیٹو

?️

سچ خبریں:نیٹو کے رکن ممالک کے ماہر فوجی دستے یوکرین کی مدد کے لیے اس ملک میں موجود ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سمیت نیٹو کے رکن ممالک کے کمانڈوز خفیہ طور پر یوکرین میں کارروائیاں کر رہے ہیں اور یوکرین کی افواج کو مشورہ دے رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق نیٹو کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں کمانڈوز یوکرین میں خفیہ آپریشن کر رہے ہیں۔

اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا کہ سی آئی اے کے متعدد کارکن یوکرین میں خفیہ طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کی افواج کو امریکہ کی تیار کردہ انٹیلی جنس معلومات فراہم کی جا سکیں، واجح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گی جبکہ نیویارک ٹائمز کے مطابق برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور لتھوانیا سمیت نیٹو کے دیگر ارکان کے خصوصی یونٹ یوکرین میں کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ افواج میدان جنگ میں کام نہیں کرتیں بلکہ یوکرینی افواج کو دور سے مدد فراہم کرتی ہیں، یاد رہے کہ اس سال فروری میں یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، امریکی قیادت میں مغربی حکام نے روس پر بھاری پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ، یوکرین کو بڑی مقدار میں مالی اور ہتھیاروں کی امداد بھیجنا شروع کر دی ہے، تاہم میدان میں روسی افواج نے اس ملک کے مشرق کے اسٹریٹجک علاقوں میں پیش قدمی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

تھائی لینڈ میں حوکمت کے خلاف شدید مظاہرے، درجنوں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

?️ 21 مارچ 2021تھائی لینڈ (سچ خبریں)  تھائی لینڈ میں شاہی محل کے قریب حکومت

پی آئی اےنے سڈنی کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ بنا لیا

?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے

امریکہ کسی خاتون کو صدر منتخب کرنے کے لیے تیار نہیں:میشل اوباما

?️ 16 نومبر 2025 امریکہ کسی خاتون کو صدر منتخب کرنے کے لیے تیار نہیں:میشل

صیہونی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:آپریشن حنظلہ کے ہیکنگ گروپ نے اسرائیل کی تاریخ کے سب

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ریکارڈ ترسیلات زر کے باوجود ڈالر کی قلت پیدا ہوگئی

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ریکارڈ ترسیلات زر کی آمد اور کرنٹ اکاؤنٹ

تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے: گورنر پنجاب

?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحریک

فلسطینیوں کا صہیونی اسپتال کے سامنے مظاہرہ

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی جیل میں قید فلسیطی شہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے