?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ہیگ کی عدالت میں اس حکومت کے خلاف شکایت دائر کرنے پر جنوبی افریقہ پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اور اسرائیل کے مستقبل کے دفاع کے لیے غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھیں گے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نے عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے جرائم کے پہلے مقدمے کے انعقاد پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
بنیامین نیتن یاہو اپنے خطاب کے دوران جنوبی افریقہ کی طرف سے ہیگ کی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایت درج کرنے کی وجہ سے اپنا غصہ چھپا نہ سکے اور کہا کہ جنوبی افریقہ کی منافقت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔
نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جہاں اسرائیل اپنی ہی قوم کے خلاف نسل کشی کا مقابلہ کر رہا ہے وہیں اس پر کسی اور ملک کی نسل کشی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں تو وہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ ہم نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعرات کی سہ پہر غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کی پہلی سماعت شروع کی۔
ہیگ کی عدالت کی سماعت جنوبی افریقہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے نفاذ اور صیہونی حکومت کو غزہ میں فوجی آپریشن روکنے پر مجبور کرنے کی درخواست کے بارے میں ہےس۔


مشہور خبریں۔
روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ: پاکستان
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
دسمبر
افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے: فواد چوہدری
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
اگست
لبنان کا اسرائیل پر حملہ
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین الیوم نیٹ کے مطابق لبنان کے جنوب سے مقبوضہ فلسطینی
نومبر
امریکہ کو مشروط گرین لائٹ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
نومبر
اسرائیل کا غزہ میں ہسپتالوں کو تباہ کر نے کا سلسلہ جاری
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل
جنوری
ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ کا خصوصی جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کینیا میں سینئر صحافی ارشد
دسمبر
آئینی ترامیم کا معاملہ: مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی کوششیں جاری
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر درکار ووٹوں
ستمبر
سعودی عرب کی نظر میں ایران کے ایٹمی پروگرام کا واحد حل
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر