?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے ممکنہ معاہدے کے معاملے پر مکمل طور پر ہتھیار ڈال دیے اور سید حسن نصر اللہ نے کامیابی حاصل کرلی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی حد بندی کے معاملے کے حوالے سے ممکنہ طور پر طے پانے والا معاہدہ تل ابیب کا لبنان کے سامنے مکمل ہتھیار ڈالنا ہے اور لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی اس معاملے میں جیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لبنان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا معاہدہ ہے اور یہ مسئلہ یائر لاپڈ اور بینی گانٹر نے شروع کیا ہے، اس صہیونی عہدیدار نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ اگر ایسا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے لیے ایک بڑی فتح ہو گی۔
صہیونی عہدے دار نے مزید کہا کہ اگر تل ابیب دوسرے مسائل پر بھی اس طرح کے مذاکرات کرتا ہے تو یہ بہت تشویشناک ہو گا، واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ اس حکومت کے عبوری وزیر اعظم یائرلاپڈ نے سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاملے پر امریکی ثالث آموس ہوچسٹین سے خفیہ ملاقات کی،صہیونی میڈیا نے اس ملاقات کو تل ابیب اور بیروت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت کی علامت قرار دیا۔
مشہور خبریں۔
جنگ بندی کو تسلیم کرنے کے پیچھے چھپی وجوہات
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
نومبر
واپڈا میں مستقل افسران کی غیر موجودگی، ادارہ انتظامی بحران اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کا شکار
?️ 14 جولائی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ
جولائی
امریکہ کی یوکرین کو 322 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کی منظوری
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرین کو 322 ملین ڈالر مالیت کے فضائی
جولائی
انڈونیشیا نے شرائط پوری نہ کرنے پر آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی لگادی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: انڈونیشیا نے امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے تیار
اکتوبر
برطانوی وزیر اعظم کے ساتھی کا مہنگائی اور غربت سے نمٹنے کا مطالبہ
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم کی پارٹی کے رکن اور کنزرویٹو سینئر قانون
مئی
اسرائیلی جیلوں میں موت کی کوٹھریاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ
مئی
بائیڈن نے پیوٹن کو امریکہ کا مذاق اڑانے کا موقع دیا: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام اس ملک
ستمبر
اقوام متحدہ نے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی نئی جہتیں بتائیں
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے اس تنظیم
جولائی