🗓️
سچ خبریں:ہالینڈ کے ماہر ارضیات جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے آنے سے تین دن پہلے اس واقعے کی پیش گوئی کی تھی، نے ایک انٹرویو میں اس خبر کو جعلی قرار دیا۔
ہالینڈ کے ماہر ارضیات فرینک ہوگربٹس نے المیادین چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ترکی اور شام میں خوفناک زلزلے کے آنے کے بارے میں کوئی وارننگ نہیں دی، یہ خبریں جعلی ہیں،یاد رہے کہ کل انڈیاٹوڈے نے ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈچ محقق فرینک ہوگربٹس نے 3 فروری کو یعنی ترکی اور شام میں آنے والے مہلک زلزلے سے تین دن پہلے پیشین گوئی کی تھی کہ 7.5 سے زیادہ شدت کا زلزلہ اس علاقے کو ہلا کر رکھ دے گا۔
یاد رہے کہ پیر کی صبح ایک بڑے زلزلے نے ترکی کے جنوبی علاقوں اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا، فرانس پریس ایجنسی نے امریکی اسیسمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی ترکی میں ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 تھی،تاہم ترکی کے ہنگامی اور قدرتی آفات کے انتظام نے تصدیق کی کہ جنوبی ترکی کے علاقے کو 7.4 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔
اس ترک تنظیم نے اپنے دوسرے بیان میں اعلان کیا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔ اسی دوران المیادین کے نامہ نگار نے کہا کہ شام کے شہر دمشق ، لاذقیہ، حلب اور حمص صوبوں کے باشندوں نے اس عظیم زلزلے کی شدت کو محسوس کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ صبح کے اوقات میں دمشق اور لاذقیہ، حلب اور حمص کے صوبوں کے رہائشیوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں میں شگاف پڑنے یا گرنے کے خوف سے سڑکوں پر نکل آئی۔
مشہور خبریں۔
طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل
🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی
نومبر
پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں اور شہید اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ سے ملاقات
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر
اگست
کیا ایران خطے میں جنگ کا خواہاں ہے؟ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو
اکتوبر
بدعنوان عناصر سےقانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم برآمد کی جائیں
🗓️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال
مارچ
وزیر خزانہ نے پاکستانی عوام کو دنیا کی بہترین قوم قرار دیا
🗓️ 13 فروری 2022کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی
فروری
ایرانی سائبر طاقت سے صیہونی سائبر ایجنسی پریشان
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:گیبی پارٹنوئی نے تل ابیب یونیورسٹی میں انٹرنیٹ ویک کے موقع
جون
اسرائیلی خاتون کی لاش پر صہیونیوں کا جنجال
🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کے روز تحریک حماس
فروری