سائفر ایک حقیقت ہے، جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہےکہ سائفر ایک حقیقت ہے اور  جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نانا کی سیاست دفن کرکے گیا ہے، اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگا کر کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، وہ ہار کہاں گئے جو سوئس میں پڑے تھے؟

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ انہیں جمہوریت اور حقوق پر اتنا گھمنڈ ہے تو جب ہماری عورتیں جیل گئیں تو کیا انہوں نے ایک لفظ مذمت کا کہا؟ ہمیں تو درس دیتے ہیں، اپنے گریبانوں میں جھانکیں، یہ اپنے مفادات کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، ان کو جمہوریت راس نہیں آتی، یہ سب پاور شیئرنگ پر یقین رکھتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ کیا کوئی اور بندہ نہیں کہ یہ صدارت زرداری کو دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھائی یا بھتیجا یہاں نہیں بیٹھا، ہمارے 100 ان کے 200 پر بھاری ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گیس بجلی تو دور ہمیں پانی بھی میسر نہیں، یہ ان کی چار دہائیوں کا ثمر ہے جو عوام کو ملا ہے اس لیے عوام نے ان کو ریجیکٹ کردیا ہے جب کہ اس دفعہ ایم کیو ایم  بھی ٹکٹ لینے والوں کی لائن میں لگ گئی اور اپنے اصولوں کی سودے بازی کی، انہوں نے کراچی میں ہماری 15 سیٹیں لی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، جس نے حکومت ختم کی اس کا ٹرائل ہونا چاہیے، ناکہ اس کا جس کی حکومت ختم کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ جب پاکستان کے دفاع کی بات آئے گی تو ہر کسی کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں دیں گے، آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا عدالت کسی کو یہ کہہ سکتی ہے کہ کوئی محب وطن ہے کہ نہیں، ہم سب سے زیادہ محب وطن ہیں اور ہمارا لیڈر سب سے زیادہ محب وطن ہے۔ 

مشہور خبریں۔

ملیشیا کے وزیر اعظم نے میٹا کمپنی کو کیا خبردار

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مغربی سوشل نیٹ ورکس کا دوہرا معیار اور غزہ کی

اسرائیلی جارحیت علاقائی جنگ کا باعث

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت مسلسل لبنان کو اس ملک پر ہر قسم

مزاحمت خطے میں ایک مستحکم تحریک ہے: باقری

?️ 1 جون 2024آج صبح امام خمینی کی رحلت کی 35ویں برسی کے موقع پر

نعیم خان کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ سیاسی ناانصافیوں پر اظہار تشویش

?️ 12 مارچ 2024نئی دلی: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں

عراقی انتخابات کے نتائج اور پارلیمانی نشستوں کی تقسیم 

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں پارلیمانی انتخابات 21.4 ملین eligible voters میں سے 12

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام

?️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے

امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں

صیہونی حکام کی غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار کی اجازت؛صیہونی اخبار کا انکشاف

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے مسلح افراد کو غزہ میں امدادی سامان لے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے