سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے تکفیریوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے دہشت گردانہ حملے کی ناکامی اور موصل میں داعش کے اہم کمانڈر کی گرفتاری کا اعلان کیا،عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ اس ملک کے صوبہ نینوا میں الحشد الشعبی کی آپریشن کمانڈ سے وابستہ فورسز نے بدھ کے روز موصل میں ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا اور داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا،انھوں نے کہا کہ داعش کے اس ممبر کی گرفتاری درست معلومات کے مطابق عمل میں آئی۔
دوسری جانب عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ دیالی میں بجلی کےٹاوروں کو نشانہ بنانے کا دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہو گیا،اطلاعات کے مطابق داعشی دہشت گرد گروہ کے ایک رکن نے صوبہ دیالی کے ضلع المقدادیہ کے علاقے الکفاح میں دو پاور ٹاورز کےقریب بم نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ،تاہم عراقی سکیورٹی فورسز کی بروقت موجودگی کے سبب وہ ناکام رہا۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز پورے ملک میں داعش کی باقیات کی تلاش ، صاف اور ان کا پیچھا جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ داعش اور اس کے مفرور عناصر کی عدم موجودگی کو یقینی بنایا جاسکے،یادرہے کہ دسمبر 2017 میں اس ملک کے تقریبا ایک تہائی حصے پر داعش کا قبضہ ہو چکا تھا جس کے بعدقابض داعش کے ساتھ تقریبا ساڑھے تین سال تک لڑائی کے بعدعراق نے اپنے تمام علاقوں کو دہشت گرد گروہ کے چنگل سے آزاد کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ داعش کے باقی ماندہ عناصر ابھی بھی بغداد ، صلاح الدین ، دیالی ، کرکوک ، نینو، الانبار اور دوسرے علاقوں میں سرگرم ہیں جہاں وہ حکومتی عہدہ داروں کے ساتھ عوام کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔