سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ موساد کے سابق سربراہ کی سائبر کمپنی نے متحدہ عرب امارات کے گیس اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے نام سے کام شروع کیا ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار گلبس نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی خفیہ تنظیم موساد کے سابق سربراہ تمیر پاردو کی ملکیت میں ایکس ایم سائبرکمپنی نے متحدہ عرب امارات میں کام شروع کر دیا ہے، عرب 48 نیوز ویب سائٹ نے آج منگل کوگلبس کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صہیونی کمپنی نے ابوظہبی ، منامہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد دبئی میں قائم اسپائر سلوشنز کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
گلبس کے مطابق ایکس ایم سائبر(تل ابیب میں قائم) رافیل اسلحہ کمپنی کے ساتھ شراکت کر رہی ہےنیز اس کے ذریعہ قائم کردہ ایک کمپلیکس "خلیج فارس میں گیس اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن توانائی ،انفراسٹرکچر کمپنیاں اور واٹر پول وغیرہ جیسی صہیونی کمپنیاں شامل ہیں۔
عرب 48 کے مطابق اسپائر سلوشنز صہیونی کمپنیوں کو اس مرحلے پر متحدہ عرب امارات اور بحرین میں داخل ہونے میں مدد دے گی، موساد کے سابق سربراہ کی کمپنی سائبر حملوں کے میدان میں کام کرتی ہے اور خاص طور پر اہم انفراسٹرکچر کی کمزوریوں کی نگرانی اور ان کے بارے میں وارننگ دینے میں کافی مشہور،واضح رہے کہ ایکس ایم سائبر نے برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ ، بیلجیم ، اٹلی اور جرمنی سمیت امریکہ اور مغربی یورپ میں موجودبڑے بینکوں کے ساتھ کام شروع کیا ہے اور حال ہی میں فرانسیسی مارکیٹ میں بھی داخل ہوئی ہے۔
ہیمبرگ کی بندرگاہ اور امریکہ میں انشورنس کمپنی پلئمس راک جس کےزیادہ ترصارفین صیہونی ہیں، رپورٹ کے مطابق ، ایکس ایم سائبر رافیل سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کے قومی انفراسٹرکچر جیسے گیس پلیٹ فارمز ، آئل ویلز ، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی حفاظت کے لیے کام کرئے گی۔