?️
سچ خبریں:عراقی عوام نے امریکی سفیر ایلینا رومانوسکی کی عراقی جماعتوں، دھڑوں اور شخصیات کے ساتھ وقتاً فوقتاً ملاقاتوں پر تنقید کی ہے جو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔
المسلہ نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایک سیاسی کارکن محمد السعیدی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ عراق میں کوئی عہدہ دار ایسا نہیں ہے جس سے امریکی سفیر نے ملاقات نہ کی ہو، اگر وہ کہیں نہیں گئی ہیں تو وہ صرف سرکاری ادارے یا خان جگن ہے، خان جگان کے معنی ایک سرائے ہیں جو 14ویں صدی میں بغداد میں بنائی گئی تھی اور اسے ہوٹل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ عراقی زبان میں، اس کا مطلب ایک ایسی جگہ ہے جس کا کوئی اصول نہیں ہے یا دوسرے لفظوں میں جس کا کوئی در و دروازہ نہی ہے۔
ایک اور عراقی کارکن علی العقبی نے امریکی سفیر کے بارے میں لکھا کہ صرف وہ جگہ جہاں امریکی سفیر نہیں گئیں وہ شیعہ سنی دیوان اوقاف ہے، یاد رہے کہ امریکی سفیر نے متعدد عراقی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیراعظم، وزرائے خارجہ اور داخلہ اور مرکزی بینک کے سربراہ بھی شامل ہیں،عراقی کارکن ثمر نے کہا کہ رومانوفسکی کو عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ سے کیا کام تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جبکہ عراقی وزیر اعظم محمد السودانی نے ملکی حکام کو حکم دیا ہے کہ انہیں حکومت کی اجازت کے بغیر ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکی وفود سے ملنے کا حق نہیں ہے درایں انثنا قانون کی حکمرانی پارلیمانی اتحاد اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ رومانوفسکی کے اقدامات عراق کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں، اس اتحاد نے امریکی سفیر کی سیاسی شخصیات اور سول اداروں سے ملاقاتوں کے خلاف بھی خبردار کیا۔
مشہور خبریں۔
پاک فوج اور حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، دہشتگردوں کی جہاں پناہ گاہیں ہوں گی انہیں بھگتنا ہوگا۔ خواجہ آصف
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں
اکتوبر
”آنر“ کا ایکس سیریز کا معیاری فون پیش
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7
اکتوبر
پاکستان اور چین کی دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے:بلاول بھٹو
?️ 14 مئی 2022 (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری کا کہنا
مئی
پاکستان نے اب تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا ہے
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر
اگست
درگاہ ابراہیمی کے انتظام کو فلسطینیوں کی اوقاف سے محروم کرنے کا سیاسی پیغام
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جس نے علاقے میں ہونے والی حالیہ پیش
فروری
ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے: سراج الحق
?️ 30 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا
دسمبر
اربیل میں صہیونی کانفرنس کے انعقاد پر عراقی پارلیمنٹ کاسخت ردعمل
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دار الحکومت اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ
ستمبر
ایران کے اسرائیل پر حملے میں برطانیہ نے کیسے اسرائیل کی مدد کی؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: انگلینڈ نے وعدہ صادق-2 آپریشن کے دوران اسرائیل کو فراہم
اکتوبر