مقبوضہ فلسطین سے عرب ممالک کے لیے تمام پروازیں معطل

عرب

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بحرین اور متحدہ عرب امارات سمیت ابراہیم معاہدوں میں شریک عرب ممالک کے لیے مقبوضہ علاقوں سے جانے والی پروازیں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔

شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ دو ہفتے قبل تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے میں شریک عرب ممالک کے لیے مقبوضہ علاقوں سے کوئی پرواز نہیں ہوئی ہے۔

صیہونی اخبار ہارٹیز کی رپورٹ کے مطابق دو ہفتے قبل سے اب تک کوئی بھی اسرائیلی طیارہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت ابراہیم امن معاہدے میں شامل تمام ممالک کے لیے روانہ نہیں ہوا ہے ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان ممالک کے لیے پروازیں معطل رہیں جبکہ اس راستے پر گزشتہ ماہ فضائی ٹریفک دیکھنے میں آئی اور روزانہ اوسطاً دو سے تین پروازیں مقبوضہ علاقوں سے عرب ممالک گئیں اور ایسا ہی ان ممالک سے مقبوضہ علاقوں کے لیے بھی ہوا۔

صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ کے آخر میں سوال اٹھایا کہ کیا مقبوضہ علاقوں سے متحدہ عرب ممالک کے لیے پروازوں کی معطلی بنیامین نیتن یاہو اور ان کے حالیہ اقدامات کے خلاف غصے کا اظہار ہے؟

مشہور خبریں۔

امام خمینی کا استکبار مخالف موقف رائگاں نہیں گیا: یمن کے مفتی

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:علامہ شمس الدین شرف الدین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام

اعلیٰ عہدوں پر فائز بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز

ہیومن رائٹس واچ کا سعودی عرب سے یمنی تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ

?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے یمن میں جاری بحران پر زور دیتے

عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے

ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کی تفصیلات

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: دو روسی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی

پی ٹی آئی کی رہنما کی جیل سے رہائی

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ گوجرانوالہ جیل سے

بجلی نہ ہونا ایک عام سی بات ہوتی جا رہی ہے:یوکرین

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یوکرین میں بجلی فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں

امریکہ نے جاتے وقت کابل ایئرپورٹ کا 70 فیصد سامان تباہ کر دیا:طالبان

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کی ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ کابل ایئرپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے