?️
سچ خبریں: صیہونی ایک اخبار نے اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک مقبوضہ علاقوں سے 500000 صہیونی نقل مکانی کر چکے ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار ٹائم اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریباً 370000 افراد مقبوضہ علاقوں سے نقل مکانی کر چکے ہیں اور آیا یہ صہیونی مقبوضہ علاقوں میں واپس آئیں گے یا نہیں،اس کے بارے میں بے یقینی کی کیفیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی اپنے سوٹ کیس ہاتھوں میں لیے مقبوضہ علاقوں سے فرار
اس رپورٹ کے مطابق، جو صہیونی انتظامیہ برائے آبادکاری اور مہاجرت کے اعدادوشمار کے مطابق تیار کی گئی ہے، اگر 7 اکتوبر سے پہلے مقبوضہ علاقوں سے نکلنے والے اور 7 اکتوبر تک واپس نہ آنے والے صہیونی مسافروں کی تعداد کو بھی اس میں اضافہ کیا جائے تو مقبوضہ علاقوں سے جانے والوں کی تعداد تقریباً 970 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
ٹائم اسرائیل نے بتایا کہ اکتوبر میں تقریباً 302000 جبکہ نومبر میں تقریباً 194000صیہونی مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے ۔
اب اگر ہم جنگ کے بعد مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والے صہیونیوں کی تعداد کو ان لوگوں کی تعداد سے گھٹائیں جنہوں نے مقبوضہ علاقے چھوڑے اور ابھی تک واپس نہیں آئے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ نصف ملین صہیونی مقبوضہ فلسطین چھوڑ چکے ہیں اور یہ معکوس ہجرت ہے.
بلاشبہ اس اعدادوشمار میں ہزاروں غیر ملکی کارکنان، پناہ گزینوں اور سفارت کاروں کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے مقبوضہ فلسطین چھوڑ دیا ہے،اگر ان کو بھی شامل کیا جائے تو مقبوضہ علاقے چھوڑنے والے افراد کی تعداد ان سے زیادہ ہوگی۔
مزید پڑھیں: صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟
اس کے علاوہ ٹائم اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد مقبوضہ علاقوں کی طرف نقل مکانی کے اعدادوشمار میں بھی 70 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ جنگ کے پہلے ہفتوں میں مقبوضہ فلسطین کی طرف ہجرت تقریباً رک گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے
مئی
صیہونیوں کی اسرائیل سے ہجرت کرنے کی وجوہات
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت میں
جولائی
تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں، 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے
?️ 1 مئی 2021بشکیک (سچ خبریں) تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوگئی
مئی
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
فروری
آپ اتنے بچے ہیں جو پنجاب حکومت کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں، عظمیٰ بخاری کا ردعمل
?️ 5 اکتوبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر
اکتوبر
یمنی آثار قدیمہ کہاں اسمگل ہوئے ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: یمن کے ایک ماہر نے اعلان کیا ہے کہ اس
اگست
اسرائیلی وزیر دفاع نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف بیہودہ بیان جاری کردیا
?️ 12 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) فلسطینی قوم کے خلاف دہشت گردی اور ظلم
اپریل
افریقہ پر اتنا دباو کیوں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:کریملن نے منگل کو اعلان کیا کہ مغربی ممالک، خاص طور
جولائی