مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری کے ہاتھوں 2 صیہونی فوجی زخمی

فلسطینی

🗓️

سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے چاقو سے حملہ کرکے دو صیہونی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

شہاب نیوز ایجنسی نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری کے چاقو کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے،رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والا فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ،تاہم صہیونی فوج نے اس کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے اورانھوں اس کے لیے باب العامود کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس حملے کے بعد باب العامود میں اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد ہائی الرٹ پر ہے، جس سے رہائشیوں کو علاقے میں سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے اس علاقے سے دو فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا نیز اسرائیلی ہیلی کاپٹر بھی اس علاقے میں بہت زیادہ پروازیں کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک رہنما داؤد شہاب نے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کارروائیوں پر ردعمل میں تاکید کی کہ یہ کارروائیاں دشمنانہ پالیسیوں کے خلاف فلسطینی عوام کے بڑھتے ہوئے غصے کو ظاہر کرتی ہیں۔

شہاب نے مزید کہاکہ قابض حکومت اپنی غنڈہ گردی اور جرائم کی قیمت ادا کرے گی اور اسے احساس ہوگا کہ فلسطینی عوام کے پاس طاقت اور ارادہ ہے جو صیہونی دہشت گردی اور دشمنی کی پالیسیوں کے مقابلے میں ان کے عزم اور استقامت کو مضبوط کرتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری پر وزیراعظم اور وزیرداخلہ استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی سینیٹر

🗓️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے

لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟

🗓️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے

بھارتی فوجی رواں برس اب تک 85 کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں

🗓️ 14 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں

یمن کے خلاف امریکہ کے خطرناک ہتھیار

🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:     سعودی عرب کی قیادت میں جارح اتحادی ممالک نے

وائٹ ہاؤس کو یوکرین جنگ کے دوران حراست میں لیے گئے امریکیوں کی ممکنہ پھانسی پر تشویش

🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں:     روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ

حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس

🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این

اقوام متحدہ ایک فرسودہ بنیاد

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ماؤ ننگ نے کہا کہ

اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے