مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں

مغربی

🗓️

سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں اورصیہونی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج (پیر کو) مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض حکومت کی فورسز نے "قسام صابر” اور "محمد حسن حمد” کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ سے گرفتار کر لیا۔

جبکہ الخلیل صوبے میں اسرائیلی فورسز نے بیت عوا (جنوبی) کے رہائشی موسیٰ سویطی اور عزنا (مغرب) سے خلیل عواوده کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

درایں اثنا قابض حکومتی فورسز نے یروشلم کے شمال مغرب میں واقع بدوکے علاقے سے عمیر عبدالفتاح حمیدان اور مشرقی نابلس کے النصاریہ سے مسعد البلوی اور مغرب میں بیت لاذقیہ کے علاقے سے رام اللہ صابر المفرجہ کو گرفتار کر لیا۔

ان بڑے پیمانے پر حراستوں کے دوران متعدد فلسطینیوں اور صیہونی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے،واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب حالیہ دنوں میں فلسطینیوں اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ اپنی دہشتگردی کا خاتمہ کردیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

 

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، اہم فیچر متعارف

🗓️ 13 جنوری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے

جنرل سلیمانی کا قتل امریکی غلطی:کوئنسی تھنک ٹینک

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی اور المہندس کی شہادت صرف عراق

ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن

خلیج فارس میں چین کا سست اور مستحکم اثر و رسوخ

🗓️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:خلیج فارس ایک ایسا خطہ ہے جو مختلف سیاسی، اقتصادی اور

غزہ کی پٹی میں آباد کاری کے لیے انتہا پسند صہیونیوں کا نیا تصور

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت اور مزاحمتی گروپوں کے درمیان

صہیونیوں کا ڈراؤنا خواب جاری/ بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائی

🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع سیلوان قصبے میں

خارکیف میں یوکرائنی فوج کی مایوسی بے نقاب

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکے مطابق یوکرین کی مسلح فوج کی خارکیف

صیہونی آبادکاروں کا حضرت یوسف کے مقبرے پر حملہ

🗓️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نے آج منگل کو ایک معاندانہ اقدام کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے