?️
سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی عناصر کے ہاتھوں تین فلسطینیوں کی شہادت کے ردعمل میں ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فورسز کے ہاتھوں آج صبح تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں واقع شہر طوباس میں عام ہڑتال کی کالیں بڑھ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے حالات کے پریشان
اس علاقے کے باشندوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملوں میں شدت اور ان کی جارحیت کے خلاف احتجاجاً ملک گیر ہڑتال شروع کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ آج صبح ایک فلسطینی کو الفارہ کیمپ اور 2 دیگر کو طوباس شہر میں شہید کیا گیا ۔
خبر رساں ذرائع ابلاغ نے تاکید کی ہے کہ ان فلسطینی شہداء میں طوباس بٹالین کے کمانڈر احمد دراغمہ بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا وسیع حملہ
دوسری جانب فلسطین الیوم چینل نے غزہ شہر کے مغرب میں تل الہوا کے علاقے کے جنوب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور صیہونی غاصب فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
اپریل
سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد
مارچ
بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت
جون
وزیر اعظم نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس
مئی
غزہ والوں کا سحری اور افطار کے بغیر روزہ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قابض حکومت کی فوج نے 6 ماہ قبل سے غزہ کی
مارچ
کیا اسرائیل کے بغیر نیا مشرق وسطیٰ وجود میں آ رہا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز صحافی اور سیاسی قلمکار رونی الفا کہتے ہیں کہ
اکتوبر
ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ دوحہ معاہدہ منسوخ کیا ؛ وجہ؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: افغانستان سے امریکہ کے مکروہ انخلاء اور بائیڈن حکومت کو
ستمبر
جنوبی نابلس میں صہیونیوں کا فلسطینیوں پر حملہ؛درجنوں افراد زخمی
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے
اگست