?️
سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں اپنی تازہ جارحانہ کارروائی میں چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
العہدنیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اس سلسلے میں صہیونی ملیشیا نے مغربی کنارے پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے پر صیہونی جنگجوؤں کے اس وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، صیہونیوں نے جھڑپوں کے دوران چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا،واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے، بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک حد تک جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں، یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہے، ہم صیہونیوں کو ان کے ماضی کے جرائم کی ادائیگی کے بجائے اب نئے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
بجلی کا10سالہ منصوبہ منظور ، حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی.اویس لغاری
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
امریکی قیادت میں ایران پر حالیہ حملے پر اختلافات
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر ٹم کین نے اعتراف کیا کہ ایران پر
جون
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔
?️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی
اگست
لاجن الهذلول کی 3 سابق امریکی اہلکاروں کے خلاف شکایت
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: الحدود الیکٹرانک انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس نے الهذلول
دسمبر
صیہونی سفیر سے ہاتھ نہ ملانے پر بحرینی خاتون عہدہ دار برطرف
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:آل خلیفہ خاندان کی ایک بحرینی خاتون عہدہ دار کو منامہ
جولائی
حکومت نے 4روز میں گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے نگران
مئی
بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے: فرخ حبیب
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ
اگست
شام میں امریکی فوجی کیمپ داعشیوں کی پناہ گاہ
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
مارچ