?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ قوانین اور قواعد میں وفاقی حکومت کی اصطلاح کو مناسب حکام کی نامزدگی سے تبدیل کرنے کے طویل التوا میں پڑے عمل کو جلد مکمل کریں یہ ہدایت پہلی بار 2017 میں جاری ہوئی تھی اور 2022 سے زیر التوا ہے.
بزنس ریکاڈر نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام سیکرٹریوں اور اضافی سیکرٹریوں کو لکھے گئے ایک خط میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضال نے وزارتوں کو یاد دہانی کروائی کہ وفاقی کابینہ نے اپنی 8 نومبر 2017 کی نشست میں متعلقہ قوانین اور ضوابط میں ”وفاقی حکومت“ کے الفاظ کی جگہ زیادہ واضح اختیارات کے استعمال کے لیے ترمیم کرنے کی ہدایت دی تھی جو کہ قانون و انصاف ڈویژن سے مشاورت کے ساتھ کی جائے بعد ازاں 26 اپریل 2023 کو کابینہ نے اس ہدایت کے نفاذ کے لیے تفصیلی رہنما اصول منظور کیے یہ رہنما اصول قانون و انصاف ڈویژن کی طرف سے تمام متعلقہ محکموں میں تقسیم کیے گئے.
مزید برآں 12 اکتوبر 2023 کو سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں قانون و انصاف ڈویژن نے ایسی ترامیم شروع کرنے اور درج کرنے کے لیے معیاری فارمٹ بھی پیش کیا وزارتِ قانون و انصاف نے رپورٹ دی ہے کہ کئی وزارتیں اور ڈویژن ابھی تک مطلوبہ ترامیم مکمل نہیں کر پائے ہیں جس کے نتیجے میں معمولی اور غیر اسٹریٹجک معاملات وفاقی کابینہ کے سامنے پیش ہوتے رہتے ہیں جس سے اہم قومی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے.
سیکرٹری کابینہ نے اب تمام وزارتوں سے تاکید کی کہ وہ اپنے انتظامی کنٹرول میں موجود قوانین اور قواعد کا مکمل جائزہ لیں اور جہاں ضروری ہو ترمیمی عمل کو مکمل کریں جو 8 نومبر 2022 اور 26 اپریل 2023 کے کابینہ کے فیصلوں کے مطابق ہو وزارتیں اپنی پیش رفت کی رپورٹ کابینہ ڈویژن کو بھی فراہم کریں. یاد رہے کہ نومبر 2023 میں سیکرٹری کابینہ کی صدارت میں سیکرٹریز کمیٹی نے وزارت قانون و انصاف کو ہدایت دی کہ وہ واضح رہنما اصول اور ایک معیاری پروفارما جاری کرے تاکہ ضروری معلومات جمع کی جا سکیں اس کا مقصد یہ تھا کہ ہر موقع پر ”وفاقی حکومت“کے متبادل کے لیے سب سے مناسب اتھارٹی چاہے وہ وفاقی کابینہ ہو، وزیراعظم، متعلقہ وفاقی وزیر، سیکرٹری یا اضافی سیکرٹری کا تعین کیا جا سکے.
وزیر قانون نے واضح کیا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے مصطفیٰ ایمپیکس کیس سے متاثر ہے جس میں قانونی اور قواعد و ضوابط کی زبان میں وضاحت اور تفصیل کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا وفاقی کابینہ نے بعد ازاں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ قوانین، قواعد، ضوابط اور بائی لاز میں ضروری ترامیم کا آغاز کریں انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا بنیادی مقصد وفاقی کابینہ پر معمولی اور غیر اہم امور کا بوجھ کم کرنا ہے جو کہ نیچے انتظامی سطح پر نمٹائے جا سکتے ہیں اگرچہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو اصل میں ایک ماہ کے اندر یہ عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی مگر اس میں پیشرفت بہت سست رہی ہے تقریباً 900 قانونی دستاویزات میں سے لگ بھگ 300 کی ترمیمات مکمل ہو چکی ہیں یا اس وقت عمل میں ہیں وفاقی کابینہ نے اس معاملے کو 18 اکتوبر 2022 کو اپنی اجلاس میں سیکرٹریز کمیٹی کو بھیجا تھا تاکہ تبدیلیوں کے نفاذ میں زیادہ یکساں، منظم اور تیز رفتار طریقہ کار کو یقینی بنایا جا سکے.
ذرائع کے مطابق یہ مسئلہ سب سے پہلے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دور میں اٹھایا گیا تھا اس کے بعد آنے والی منتخب اور عبوری حکومتوں نے بھی اس معاملے پر گفتگو کی اور ہدایات جاری کیں لیکن یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہو سکا.


مشہور خبریں۔
پرویز الہٰی کی ڈی نوٹیفائی کرنے کےخلاف درخواست پر بننے والا لارجر بینچ ٹوٹ گیا
?️ 23 دسمبر 2022 لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سماعت
دسمبر
عراق میں پارلیمانی انتخابات، کڑا امتحان یا آسان مرحلہ؟
?️ 24 اکتوبر 2025عراق میں پارلیمانی انتخابات، کڑا امتحان یا آسان مرحلہ؟ عراقی عوام 11
اکتوبر
امریکہ کی سعودی عرب کو مزید اسلحہ کی فراہمی
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو
فروری
عرب ملک کی اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز نا کرنے کی وجہ ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
اکتوبر
امریکہ میں تیسری سیاسی پارٹی بنانا مریخ پر جانے سے بھی مشکل:نیویارک ٹائمز
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی سیاست
جولائی
نسل پرست اسرائیل کی خدمت میں مغربی ٹیکنالوجی کمپنیاں
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مغربی کمپنیوں کی غیر قانونی سرمایہ کاری
اکتوبر
ترکی کا اسرائیل کو مشورہ
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنے
اکتوبر
مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری
?️ 5 اکتوبر 2025مراکش کی زیڈ جنریشن کے کیا مطالبات ہیں،احتجاجی مظاہرے جاری مراکش میں
اکتوبر