?️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک صیہونی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع نابلس کے شمال مغرب میں ایک راستے میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعہ میں 1 صیہونی مارا گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات کو نابلس سے جنین کے راستے میں واقع ’حومش‘ کالونی کے قریب ایک کار کے اندر سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں 1 صیہونی ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوئے، معا نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے کے بعد صیہونی فوجیوں نے کار کی تلاش شروع کی۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے اور گزشتہ ہفتوں میں جہاں صیہونیوں کی دہشتگردی بے لگام ہوتی دکھائی دی وہیں فلسطینیوں کی جانب سے بھی متعدد جوابی اقدامات کئے گئے جن میں شہادت پسندانہ کاروائیاں بھی شامل ہیں جہاں ایک پندرہ سالہ لڑکی نے بھی شہادت طلبانہ کاروائی کرتے ہوئے ایک صیہونی کو زخمی کر دیا جس کے جواب میں صیہونیوں نے نہایت ہی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ،اس کے والد، دوست یہاں تک کے جس اسکول میں وہ پڑھتی تھی اس کے پرنسپل کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اس اقدام کا سراہنا کیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں پر شامی فوج کا خوف طاری
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اتوار کی صبح تل ابیب کے بن گوریون
جولائی
فن لینڈ یوکرین کو فوجی امداد بھیجتا ہے
?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں: فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین جن کا ملک
ستمبر
کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت سکھوں، کشمیریوں کی ہمدردی چاہتا ہے۔ عطا تارڑ
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نے کہا
مئی
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ دوستی سے مایوس
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ
مئی
اسرائیل کا ایک اور خواب ناکام
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں
جنوری
فلسطین کے مجاہدین نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کا حق ادا کیا، سراج الحق
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے
اکتوبر
اسرائیل کی تباہی نقب سے شروع ہوگی: صہیونی میڈیا
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے 1948 کے خطے میں فلسطینی انتفاضہ شروع
فروری
حماس کی اسرائیل کو شدید دھمکی، دہشت گردی بند نہ کی تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی
?️ 19 جون 2021غزہ (سچ خبریں) حماس نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی
جون