🗓️
سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اپنے ایک خطاب میں سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے اور فلسطین میں صیہونیوں کے جرائم کے حوالے سے مسلم دنیا کی عدم توجہی پر تنقید کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس ملک میں متعدد بار قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کو ایک منظم اور منصوبہ بند اقدام قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
الحوثی نے کہا کہ اس کارروائی کے پیچھے صیہونی لابی موجود ہے کہ مغرب میں وہ خدا، انبیاء اور آسمانی کتابوں کی توہین کی اجازت دیتے ہیں لیکن وہ صہیونی جرائم کے برملا ہونے کو روکتے ہیں،اس سے مغرب میں صہیونی لابی کا اثر ظاہر ہوتا ہے۔
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے عالم اسلام کے رد عمل کی سطح کو ذمہ دارانہ نہیں سمجھتے ہوئے مزید کہا کہ قرآن مجید کو جلانے کے جرم پر تمام مسلمانوں کو سامنے آنا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس جرم کے حوالے سے سب سے معمولی موقف سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنا اوراس ملک کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:آزادی بیان کا دعویٰ کرنے والے ممالک میں قرآن پاک کی سلسلہ وار توہین
الحوثی نے مزید کہا کہ اگر سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جاتے ہیں اور اسلامی ممالک کی جانب سے اس ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو سویڈن متاثر ہوگا اور یہ اقدام دوسرے ممالک کے لیے بھی سبق آموز ہوگا۔
انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلمانوں کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ اسلامی اقوام سوشل میڈیا، مظاہرے اور اقتصادی پابندیوں کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کر سکتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسلامی تعاون تنظیم کا مسجد اقصیٰ کے بارے میں بیان
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی
اپریل
پاکستانی کرنسی مزید مضبوط، ڈالر سستا ہوکر 300 سے نیچے آگیا
🗓️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے سخت اقدامات کے سبب روپے کی قدر
ستمبر
امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن سے ابو عاقلہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے 24 ارکان نے جمعرات کو امریکی
جون
غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ
اکتوبر
ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتطار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ
🗓️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ
دسمبر
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا
🗓️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی
مارچ
بائیڈن خاندان کی کرپشن کی نئی تفصیلات
🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے نئی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا
مئی
خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ
🗓️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
ستمبر